ممبئی کے قلابہ علاقے میں تاج ہوٹل کے نزدیک چرچل چیمبر میں آگ لگ جانے کی وجہ سے علاقے میں افرا تفری مچ گئی ابتک کی تازہ جانکاری میں پتہ چلا کہ 7 لوگوں کو آگ سے نکال کر سنت جارج اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ جن میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ حالانکہ ابھی بھی محکمہ فائر لوگوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں..
یہ عمارت ہوٹل تاج کے نزدیک ہے۔
چرچل چیمبر میں اچانک آتشزدگی سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔
خبر لکھے جانے تک اس آتشزدگی میں 7 افراد زخمی ہوگئے ، جنہیں قریب کے سینٹ جارج ہسپتال میں علاج کےلیے پہنچایا گیا ہے۔
محکمہ فائر بریگیڈ کارکنان آگ پانے کی کوشش کر رہے ہیں.
اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
پولیس آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیق کر رہی ہے۔