ETV Bharat / state

FIR Lodge Against ACP اے سی پی کے خلاف ایف آئی آر درج - بیوی کے ساتھ چھیڑخانی

اورنگ آباد شہر میں دوست کی بیوی کے ساتھ چھیڑخانی کرنے والے اے سی پی کرائم وشال دھومے کے خلاف سٹی چوک پولیس تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے. شہر میں اعلیٰ پولیس افسر کی نازیبا حرکت سے پولیس محکمہ میں کھلبلی مچ گئی۔ FIR Lodge Against ACP

اے سی پی کے خلاف ایف آئی آر درج
اے سی پی کے خلاف ایف آئی آر درج
author img

By

Published : Jan 17, 2023, 2:33 PM IST

اے سی پی کے خلاف ایف آئی آر درج

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں شراب کے نشے میں دوست کی بیوی کے ساتھ چھیڑخانی کرنے اور علاقے میں دہشت پھیلانے کے الزام میں اورنگ آباد کرائم برانچ کے اسسٹنٹ پولیس کمشنر وشال دھومے کے خلاف اورنگ آباد کے سٹی چوک پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے، چھیڑخانی کا یہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا۔ صبح تک اس معاملے پر ہنگامہ جاری رہا،سیاسی لیڈروں اور مقامی افراد نے اے سی پی کو فوری معطل کرنے اور اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق اے سی پی وشال دھومے کھانا کھانے ایک ہوٹل میں گئے تھے جہاں ان کی ملاقات ایک دوست سے ہوئی۔دوست کی بیوی بھی ساتھ میں تھی۔

اے سی پی نے دوست سے کشمنر آفس تک لفٹ مانگی، گاڑی میں بیٹھنے کے بعد اے سی پی نے دوست کی بیوی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔ بتایا جاتا ہے کہ اے سی پی وشال دھومے شراب کے نشے میں چور تھے ، کمشنر آفس پہنچنے کے بعد ان کا ارادہ بدل گیا اور وہ گاڑی میں دوست کے گھر پہنچ گئے جہاں وہ واش روم میں جانے کے بہانے دوست کے بیڈ روم میں داخل ہوگئے اور اعتراض کرنے پر گالی گلوچ کی اور پھر ہاتھا پائی کی۔

یہ بھی پڑھیں:Police Arrest Six Person انڈرولڈ ڈان چھوٹاراجن کے مداحوں پر پولیس کارروائی, 6 گرفتار

ذرائع کے مطابق اے سی پی نے دوست کے افراد خاندان کو دھمکیاں بھی دی،اس معاملے میں سٹی چوک پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی ہے ۔ پولیس کمشنر نکھل گپتا نے معاملے کی جانچ اور کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ اعلی پولیس افسر کی خاتون کے ساتھ چھیڑخانی کا معاملہ سامنے آنے سے محکمے میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ سیاسی لیڈروں نے بھی اس کا نوٹس لیا اور فوری طور پر اے سی پی وشال دھومے کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.