ETV Bharat / state

Sambhaji Bhide on Gandhi: سمبھاجی بھیڈے کے خلاف ایف آئی آر درج - سمبھاجی بھیڈے کے قابل اعتراض بیان

سابق آر ایس ایس کارکن سمبھاجی بھیڈے کے قابل اعتراض بیان کا معمہ اب طول پکڑتا جا رہا ہے۔

a
a
author img

By

Published : Jul 31, 2023, 4:19 PM IST

سمبھاجی بھیڈے کے خلاف ایف آئی آر درج

امراوتی (مہاراشٹرا) : مہاتما گاندھی کے والدین پر مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کا معاملہ اب طول پکڑ رہا ہے۔ اب اس معاملے پر کانگریس نے سابق آر ایس ایس کارکن سمبھاجی بھیڈے کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ سنبھاجی بھیڈے نے ریاست مہاراشٹر کے امراوتی ضلع میں ایک پروگرام میں شرکت کی تھی اور اس دوران انہوں نے مہاتما گاندھی کے والدین کے بارے میں غیر مناسب بیان دیا۔

سمبھاجی بھیڈے مہاراشٹر کے دائیں بازو کے کارکن ہیں، جو اکثر اپنی تقریروں اور بیانات کی وجہ سے تنازعات میں گھرے رہتے ہیں۔ سنبھاجی آر ایس ایس کے ایک سرکردہ کارکن بابا راؤ بھیڈے کے بھتیجے ہیں۔ سنبھاجی خود بھی آر ایس ایس سے وابستہ تھے لیکن بعد میں تنازعہ کے بعد 1980 کی دہائی میں اپنی ہندو دائیں بازو کی تنظیم شری شیو پرتشٹھان ہندستان قائم کی۔ سنبھاجی نے 1984 میں شری شیو پرتشٹھان کی بنیاد رکھی، جس کی ویب سائٹ بتاتی ہے کہ اس کا مقصد ’’شیواجی اور سنبھاجی کے بلڈ گروپ کے ہندو بنانا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: مراٹھا ریزرویشن کے لئے خاموش میٹنگ تحریک

واضح رہے کہ بیڈ میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کرنے والے سمبھاجی بھیڈے کا پتلا بھی جلایا گیا۔ مظاہرین نے بھیڈے کو ’’ایک نفسیاتی مریض اور ملک کا غدار‘‘ قرار دیتے ہوئے سمبھاجی بھیڈے کی فوری گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ وہیں امراوتی پولیس نے سمبھاجی بھیڈے کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اورنگ آباد کو سمبھاجی نگر لکھنے پرشیوسینا رہنما پر تنقید

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.