ETV Bharat / state

ممبئی کے پچاس فیصد اسپتالوں میں آگ سے بچنے کے ناقص انتظامات

ریاستی وزیر شندے نے بتایا کہ حکومت کے فیصلے کے مطابق ممبئی مونسپل کارپوریشن شہر کے 1،324 اسپتالوں کا جائزہ لیا گیا جس کے دوران 635 اسپتالوں کو آگ سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر میں ناکام پایا گیا۔

'ممبئی کے پچاس فیصد اسپتالوں میں آگ سے بچنے والی تدابیر میں خامیاں'

author img

By

Published : Mar 3, 2021, 2:25 PM IST

عروس البلاد ممبئی کے پچاس فیصد اسپتالوں میں فائر سیفٹی میں خامیاں ہیں۔ اس بات کا اعتراف مہاراشٹر کے شہری ترقیاتی وزیر ایکناتھ شندے نے ریاستی اسمبلی کے جاری بحٹ اجلاس کے دوران کیا۔

واضح رہے کہ ریاست کے بھنڈارہ ڈسٹرکٹ جنرل اسپتال میں 10 نوزائیدہ بچوں کی ہلاکت کے بعد حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ریاست بھر کے اسپتالوں میں فائر سیفٹی کا آڈٹ کرایا جائے گا۔

وزیر شندے نے بتایا کہ حکومت کے فیصلے کے مطابق ممبئی مونسپل کارپوریشن نے شہر کے 1،324 اسپتالوں کا جائزہ لیا جس کے دوران 635 اسپتالوں کو آگ سے بچنے کے حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہونے میں ناکام پایا گیا۔ شہری ادارہ نے ان ہسپتالوں کو نوٹس جاری کیا ہے۔

شندے نے مزید کہا کہ آگ سے حفاظت میں کوتاہیوں کے لئے 38 سرکاری اسپتالوں کو بھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں، نیز جو خامیاں پائی گئی ہیں ان میں کافی حد تک آگ بجھانے والے پانی کی کمی دھواں کے الارم اور آگ بجھانے والے آلات کی عدم دستیابی وغیرہ شامل ہیں۔

بی جے پی کے رکن اتل بھٹکمکر نے یہ معاملہ اٹھایا اور الزام عائد کیا کہ حکومت انسانی جانوں سے کھلواڑ کر رہی ہے۔

اس موقع پر ریاستی وزیر نے کہا کہ ان اسپتالوں کے خلاف کیا کاروائی کی گئی ہے، اس کی اطلاع ایوان کو نہیں دی، البتہ یہ کہا کہ اسپتالوں کے خلاف نوٹس جاری کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.