ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن میں خدمات انجام دینے والے سماجی خدمتگاروں اور صحافیوں کا استقبال

author img

By

Published : Jun 5, 2020, 7:01 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں لاک ڈاؤن کے دوران سماجی خدمتگاروں اور صحافیوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا۔

لاک ڈاؤن میں خدمات انجام دینے والے سماجی خدمتگاروں اور صحافیوں کا استقبال
لاک ڈاؤن میں خدمات انجام دینے والے سماجی خدمتگاروں اور صحافیوں کا استقبال

مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر کارپوریٹر آمین فاروق نے اس استقبالیہ پروگرام میں کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران سیاسی افراد سے زیادہ سماجی کارکن متحرک رہے اور ہر طرح کی سماجی خدمات کو بخوبی انجام دیتے رہے۔ اسی طرح سے مقامی صحافی حضرات خاص کر الیکٹرانک میڈیا اور یوٹوبیرز نے پل پل کی خبریں عوام تک پہنچائی۔ اسی لیے ان تمام کی خدمات کا اعتراف کیا جاتا ہے۔

اس استقبالیہ پروگرام میں معروف سماجی کارکن شفیق احمد(مقامی صدر، اینٹی کرپشن آرگنائزیشن) کی لاک ڈاؤن میں سماجی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ اس موقع پر شفیق احمد نے لاک ڈاؤن کے دوران کس طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ اور کیسے کورونا مریضوں کی خدمات کی گئی اس پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ کورونا مریضوں اور دیگر مریضوں کے لیے ان کی ٹیم نے دن رات ایک کر دیئے۔

اس استقبالیہ تقریب میں مقامی صحافیوں میں خلیل عباس(شامنامہ)، مشتاق احمد(محاذ)، عبداللہ انصاری (مالیگاؤں لائیو)، ایس این انصاری(ای ٹی وی بھارت)، کاشف سمن(رسائٹ ٹوڈے)، اشفاق عمر (نشاط نیوز) و دیگر میڈیا سے جڑے افراد کا استقبال کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.