ممبئی: محکمۂ ایف ڈی اے ان تمام مجرمانہ سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے ایک ویب سائٹس بنا رہی ہے، جس سے ایسی ادویات یا ایسی منشیات جو آسانی سے دستیاب نہیں ہیں اور اسے آن لائن بیرون ممالک کی کمپنیاں بنا کسی جھجھک کے فروخت کر رہی ہیں۔ اس طرح کی ویب سائٹس بنانے کے پیچھے کے ایف ڈی اے کا اہم مقصد یہ ہے کہ ایسی نقلی ادویات نہ فروخت کی جائیں اور ایسی ادویات اگر کوئی فروخت کرتا ہے اور کوئی اسے خریدتا ہے تو اس کی جانکاری محکمہ کو آسانی سے پتہ چل سکے۔ ایسا قیاس لگایا جا رہا ہے کہ چند ماہ میں یہ ویب سائٹ پوری طرح سے مکمل ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:
Fake Medicines جعلی ادویات کے ذریعہ علاج کرنے والے ہسپتال کے خلاف کاروائی کا مطالبہ
ایف ڈے اے کی تازہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہماچل پردیش، گجرات، اتر پردیش سے بڑی مقدار میں ادویات ممبئی منگوائی جاتی ہیں۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ان ریاستوں میں تیار ہونے والی دوائیاں غیر تصدیق شدہ اور کم معیار کی ہوتی ہیں اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈ منسٹریشن نے ریاست میں جعلی ادویات کو روک تھام کے لیے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف ڈے اے کی یہ کوشش ہے کہ ایسی ادویات کے بارے میں پوری تفصیلات اس ویب سائٹس پر دستیاب رہے گی اس سے جعلی ادویات کو خرید و فروخت میں کمی آسکتی ہے محکمہ نے اس بارے میں ملک کے الگ الگ شہروں کے افسران کو بذریعہ میل بھیج کے یہ جانکاری بھی دی ہے۔