ممبئی کے وٹھل واڑی ریلوے اسٹیشن Vitthalwadi Railway Station پر ایک باپ نے اپنے بیٹے کے ساتھ ممبئی سے پونے جانے والی دکن ایکسپریس کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔ Jumped in Front of Running Train اگرچہ اس حادثے میں اس والد کی موقع پر ہی موت ہو گئی لیکن چھ سالہ لڑکا کرشماتی طور پر بچ گیا ہے۔
یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ریلوے اسٹیشن پر نصب سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا اور ریلوے پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
خودکشی کرنے والے کا نام پرمود آندھلے ہے اور وہ الہاس نگر کے شانتی نگر علاقہ میں رہتا تھا۔ بدھ کی شام تقریباً 6 بجے وہ اپنے چھ سالہ بیٹے سوراج کے ساتھ وٹھل واڑی اسٹیشن پہنچا۔
اس کے بعد ٹرین آنے کا انتظار کرنے لگا اور جیسے ہی ٹرین آئی اس نے اپنے بیٹے کا ہاتھ پکڑ کر ریلوے ٹریک پر چھلانگ لگا دی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹرین ممبئی سے پونے جانے والی ڈیکن ایکسپریس تھی۔
ٹرین کے سامنے چھلانگ لگانے کے بعد پرمود کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ چھ سالہ لڑکا معجزاتی طور پر اس حادثے میں بچ گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کلیان ریلوے پولیس موقع پر پہنچی اور بچے کو باہر نکالا۔ ریلوے پولیس نے بتایا کہ پرمود کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے رکمنی بائی ہسپتال بھیجا گیا ہے اور اس بات کی تحقیقات جاری ہے کہ پرمود نے خودکشی کیوں کی۔