ETV Bharat / state

CCTV For Tomatoes ٹماٹر کو چوروں سے بچانے کے لئے کھیت میں سی سی ٹی وی کیمرہ نصب - کھیت میں کاشتکار

ٹماٹر کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے اور کئی مقامات پر ٹماٹر چوری کے واقعات بھی منظر عام پر آ رہے ہیں۔ ان تمام باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے اورنگ آباد کے گنگا پور علاقے میں کھیتی کرنے والے ایک کسان نے اپنے کھیت میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے ہیں تاکہ کوئی اس کے کھیت میں ٹماٹر چوری نہ کر سکے۔

ٹماٹروں کو چوروں سے بچانے کے لئے کھیت میں سی سی ٹی وی کیمرہ نصب

author img

By

Published : Aug 8, 2023, 4:51 PM IST

ٹماٹروں کو چوروں سے بچانے کے لئے کھیت میں سی سی ٹی وی کیمرہ نصب

اورنگ آباد: ملک کی دوسری ریاستوں کی مہاراشٹر میں بھی ٹماٹر کی قیمت ڈیڑھ سو روپے فی کلو سے تجاوز کر چکی ہے۔اسی درمیان ضلع کے کئی کھیتوں سے ٹماٹروں کی چوری کا واقعہ پیش آیا ہے۔ چوری پر قابو پانے کے لئے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ضلع کے گنگاپور تحصیل میں واقع شاہپور بنجر علاقہ میں واقع کھیت میں کاشتکاروں کے ذریعے راست کی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے۔ جس کے چرچے ضلع بھر میں جاری ہیں۔ تین ماہ قبل دس تا پندرہ روپے فی کلو کے لحاظ سے فروخت ہونے والا ٹماٹر فی الحال ڈیڑھ سو روپے فی کلو پر پہنچ چکا ہے۔

ٹماٹر کو بہتر دام حاصل ہونے کے سبب شاہ پور علاقہ کے کاشتکاروں نے بڑے پیمانہ پر ٹماٹر کی فصلیں لگائی ہیں۔ شاہ پور بنجر علاقہ کے کا شتکار شرد لکشمن راوت نے ڈھائی ایکڑ کھیت میں کئی سال سے ٹماٹر کی کا شیکاری کر رہے ہیں۔ اس سال انھوں نے جون میں دیڑھ ایکڑ میں ٹماٹر لگائے ہیں۔ اس پر مسلسل ادویہ کا چھڑکاؤ ، نگہداشت جاری ہے۔

فصل پر تقریبا ستّر تا اسّی ہزار روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ آٹھ دن بعد فصل تیار ہو جائے گی۔ لیکن رات کے وقت نامعلوم افراد کے ذریعے کھیت سے کچھ ٹماٹر سرقہ کئے جارہے ہیں۔ لہذا ٹماٹر سرقہ پر قابو پانے کے لئے اس نے فصلوں کے درمیان بیس تا بائیس ہزار روپے خرچ کرتے ہوئے ہائی کوالیٹی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دئیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Congress Protest مرکزی حکومت کے خلاف کانگریس نے کیا احتجاج

جس میں سائرن اور آڈیو کی سہولت بھی موجود ہے۔ سی سی ٹی وی کیمرہ موبائیل سے آپریٹ کیا جاسکتا ہے۔ اس تکنیک کے استعمال سے ٹماٹر سرقہ پر قابو پانے کی امید کاشکار راؤتے نے ظاہر کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.