ETV Bharat / state

Farmer Attempts Suicide in Aurangabad معاوضہ کی رقم نہ ملنے پر کسان کی خودکشی کی ناکام کوشش - اقدام خودکشی کو ناکام بنا دیا

اورنگ آباد کے جالنا روڈ میں واقع گودوری پاٹ بندھے دفترکے سامنے پولیس نے ایک کسان کی خود کشی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ کسان نے برباد فصل کا معاوضہ نہ ملنے کے سبب دلبرداشتہ ہو کر زہر پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

معاوضہ کی رقم نہ ملنے پر کسان کی خودکشی کی کوشش

author img

By

Published : May 19, 2023, 12:05 PM IST

معاوضہ کی رقم نہ ملنے پر کسان کی خودکشی کی ناکام کوشش

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر اورنگ آباد میں جالنا روڈ پر واقع گوداوری پاٹ بندھے دفتر میں فصل نقصان ہونے کے بعد معاوضے کی رقم نہ ملنے پر ایک نوجوان کسان نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی لیکن بروقت پولس نے مداخلت کر کے اس کی اقدام خودکشی کو ناکام بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق ہرڈا پوری علاقہ میں باندھ کے پانی سے ہر سال فصل تباہ ہو جاتی ہے، کسانوں کی جانب سے فصلوں کے نقصان کی بھرپائی کئے جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن گزشتہ چار پانچ سال سے معاوضے کی رقم نہیں دی جارہی تھی، کسان رقم حاصل کرنے کے لئے گوداوری کارپوریشن کے چکر کاٹ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Haj Unequal Fee اورنگ آباد اور ناگپور عازمین حج کے لئے اضافی چارج کا فیصلہ واپس لیا جائے، ابوعاصم اعظمی

حالانکہ افسران نے کسانوں کو معاوضہ دینے سے متعلق فائنل اتھارٹی کو روانہ کر دی تھی۔ معاوضہ کی رقم نہ ملنے پر بیڑ گیورائی کے گونج میں رہنے والا کسان مہاد یوگا ذرے گوداوری کارپوریشن پہنچ گیا اور اس نے وہاں زہر پی کر خود کشی کرنے کی ناکام کوشش کی۔ اس دوران گوداوری دفتر کے افسران نے فوری معاملہ کی اطلاع جواہر نگر پولیس کو دی۔ پولس نے جائے وقوع پر پہنچی جواہر نگر پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپیکٹر وینکٹیش کندر نے کسان کی اقدام خودکشی کو ناکام بنا دیا۔ گوداوری پاٹ بندھارے کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر چندر شیکھر پالے نے کسان کو تیقن دہانی کرائی کہ دو دن کے اندرا معاوضہ کی رقم مل جائیں گی ساتھ ہی پولیس نے خودکشی کرنے والے شخص کو اپنے ساتھ پولیس تھانے لے گئی اور بعد میں اسے چھوڑ دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.