اورنگ آباد:مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد پولس کنٹرول روم کو گزشتہ رات فون آیا کہ کار میں سوار چار لوگ آپس میں بحث کر رہے ہیں کہ وہ کل اور پرسوں اورنگ آباد ہوائی اڈے پر دھما کہ کریں گے۔ اس فون کی وجہ سے سارا نظام ہل گیا بی ڈی ڈی ایس ، اے ٹی ایس کی ایک ٹیم ایم آئی ڈی سی سڈکو پولس کے ساتھ ہوائی اڈے کے لئے روانہ ہوئی۔ وہاں چیک کرنے پر پتہ چلا کہ وہاں کچھ نہیں ہے۔ کال کرنے والے کو ٹریس کیا گیا تو اس نے بتایا کہ اس نے غلط معلومات کے ساتھ کال کی تھی کیونکہ اس کی اپنی بیوی سے لڑائی ہوئی تھی۔شخص پریشان تھا۔
فی الحال پولیس نے کل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس معاملے میں انسپکٹر گوتم پاٹارے نے بتایا کہ ایم آئی ڈی سی سڈکو پولس نے 100 نمبر پر جھوٹی اطلاع دینے پر مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کہا کہ کل اور پرسوں ایئر پورٹ پر بم دھماکے ہوں گے۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ منگیر بابا کے میلے جاتے ہوئے۔ اس نے گاڑی میں یہ بحث سنی اس کے بعد کنٹرول روم نے فوری طور پر بی ڈی ڈی ایس انسپکٹر سشیل جمدے کی ٹیم کو اطلاع دی۔
یہ بھی پڑھیں:Sanjay Raut on Pulwama Attack پلوامہ حملہ الیکشن جیتنے کیلئے ایک طرح کا گھوٹالہ تھا، سنجے راوت
اس کے مطابق بی ڈی ڈی ایس انسپکٹر جمڈے، اسسٹنٹ سب انسپکٹر عظمت شیخ ساتھ ایئر پورٹ پہنچے ۔انہوں نے ہوائی اڈے اور اس کے اطراف علاقوں میں جانچ کی لیکن کچھ بھی نہیں ملا ۔