ETV Bharat / state

تھانے: نقلی کرنسی جمع کرنے والا گرفتار - ممبئی تھانے کی خبر

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل تھانے کے پاس کیش ڈپازٹ اے ٹی ایم مشین میں نقلی کرنسی جمع کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

نقلی کرنسی جمع کرنے والا گرفتار
نقلی کرنسی جمع کرنے والا گرفتار
author img

By

Published : Mar 8, 2020, 9:00 PM IST

ممبئی سے متصل شہر تھانے کے گھوڑ بندر روڈ پر دی جے ایس بی بینک کی شاخ میں واقع اے ٹی ایم کیش ڈپازٹ مشین کے ذریعے نقلی نوٹ جمع کر بینک کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے کا انتہائی سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔

نقلی کرنسی جمع کرنے والا گرفتار

سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید ہونے والے ایک نوجوان کو صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ بینک کھاتہ میں 46 ہزار نقد ڈپازٹ مشین کے ذریعہ جمع کر رہا ہے۔ جس میں 500 روپے کی آٹھ نقلی کرنسی بھی شامل تھی، جلد بازی میں ڈپازٹ کر رہے نوجوان کو لگا کہ پیسہ جمع ہو گیا ہے مگر مشین نے نقلی کرنسی کو ریجیکٹ کر دیا۔

اس کی اطلاع جیسے ہی بینک ملازمین کو لگی انہوں نے فوراً مقامی پولیس سے رابطہ کیا۔ بینک پہنچی پولیس نے چیتن مٹھالایا نامی شخص کو نقلی کرنسی کے ذریعہ بینک کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

شہر تھانے پولیس اس نقلی کرنسی کی برآمدگی کے معاملے میں باریک بینی سے تفتیش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.