ممبئی کے آگری پاڑہ پولیس نے افضل پانی گینگ کے دو ایسے بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے جو خود کو اے ٹی ایس کا افسر بتا کر لوگوں کو دھوکہ دیتے تھے۔ ملزمین کا نام نور محمد خان اور امتیاز شیخ ہے۔
ممبئی پولیس نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 'ملزمین نے متاثرہ شخص سے اس کے والد کو ضمانت پر رہا کروانے کے نام پر 29,700 روپے اینٹھ لیے۔'
اس معاملے میں آگرری پاڑہ پولیس نے دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا ہے۔
درصل ملزمین کی شکایات کافی وقت سے کی جار ہی تھی جس کے بعد زونل ڈی سی پی اویناش کمار کی ہدایت پر ان دونوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
یہ دونوں ملزمین ممبئی اور ممبئی کے باہر بھی اس قسم کے جرائم انجام دیے ہیں یا نہیں۔ اس بات کا سراغ ممبئی پولیس لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔