ETV Bharat / state

'فڑنویس حکومت ’مستحکم‘ ہوگی' - فڑنویس کو نڈا کی مبارکباد

بی جے پی کے ایکزیکیوٹیو صدر جے پی نڈا نے کہا کہ مہاراشٹر میں وزیراعلی دیویندر فڑنویس کی قیادت میں بنی پارٹی کی حکومت مستحکم ہوگی۔

'فڑنویس حکومت ’مستحکم‘ ہوگی'
author img

By

Published : Nov 23, 2019, 2:53 PM IST

ملک کی سیاست میں حالیہ سب سے زیادہ حیرت میں ڈال دینے والے واقعات میں سے ایک سمجھی جارہی مہاراشٹر میں آج صبح فڑنویس حکومت کے قیام اور ان کے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما اجیت پوار (نئے نائب وزیراعلی) کے حلف لینے کے واقعے کے کچھ ہی گھنٹوں کے بعد ایک پروگرام میں شامل ہونے آئے نڈا نے صحافیوں سے مختصر بات چیت میں کہا کہ یہ مستحکم ہوگی۔

'فڑنویس حکومت ’مستحکم‘ ہوگی'

دارالحکومت گاندھی نگر کے پاس کرناوتی یونیورسٹی کے نئے کمپلکس میں منعقدہ ’یووا سنسد 2019‘ پروگرام کے افتتاحی اجلاس میں شامل ہونے آئے نڈا نے کہاکہ نئی حکومت کے قیام سے مہاراشٹر میں ترقی کی رفتار بڑھے گی۔ انہوں نے فڑنویس اور ریاست کے عوام کو مبارکباد بھی دی۔

واضح رہے کہ دو روزہ یووا سنسد پروگرام کو جمہوری مذاکرات کے پلیٹ فارم کے طورپر منعقد کیا گیا ہے۔ افتتاحی اجلاس میں وزیراعلی وجے روپانی، گجرات کے وزیرداخلہ پردیپ سنگھ جڈیجہ بھی موجود رہیں گے۔

Intro:Body:

yturyuty

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.