اورنگ آباد: اورنگ آباد سے جانے والے عازمین حج سے اضافہ رقم لی گئی اور حج کے دوران ان عازمین کو بنیادی سہولیات سے دو چار ہونا پڑا جس کو لے کر کئی سارے عازمین نے اپنی پریشانیوں کا اظہار کیا تھا اسی معاملے کو لے کر رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے وزیراعظم مودی سے کہا کہ حج کے پیسوں کو لے کر بہت بڑے پیمانے پر کرپشن ہوا ہے۔ ساتھ ہی ایم پی امتیاز جلیل نے کہا کہ اگر انہیں موقع ملتا ہے تو آنے والے وقت میں پارلیمنٹ میں بھی حاجیوں کے پیسوں کو لے کر آواز اٹھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
اس سال اورنگ آباد سے جانے والے حاجیوں سے اضافہ رقم لی گئی لیکن انہیں سفر حج کے دوران کئی ساری مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلمان سید امتیاز جلیل نے کہا کہ اگر ورزیر اعظم نریندر مودی میں کرپشن کے خلاف کام کرنے کی ہمت ہوں گی تو وہ عازمین حج سے ذیادہ پیسے لینے والوں کی تفتیش خانگی ایجنسی سے کروائے سفر حج کے نام پر پرائیویٹ توڑ ایجنٹوں سے کروڑوں روپیہ حاصل کیا گیا ہے ساتھ ہی ایم پی امتیاز جلیل نے کہا کہ ٹریول ایجنٹوں کو کہا گیا کہ آپ پیسے دیں گے تو آپ کو حج کے لیے کوٹا دیا جائے گا۔
ساتھ ہی رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اسمیتی ایرانی سے چیلنج کیا کہ اگر میں غلط ہوں گا تو مجھ پر ہتک عزت کا دعویٰ کیا جائے۔
ایم پی جلیل نے کہا کہ برسوں سے سفر حج کے لیے لوگ جاتے ہیں لیکن اب تک اس طرح کی تکالیف حاجیوں کو نہیں ہوئی ہے جتنی اس سال ہو رہی ہے ایم پی امتیاز جلیل نے ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مکہ کے عزیزیہ میں جہاں ہر سال حاجیوں کو رکایا جاتا ہے وہاں ایک روم میں پانچ سے سات حاجیوں کی جگہ رہتی ہے لیکن اس سال ایک کمرے میں 15 سے 20 حاجیوں کو رکایا گیا ہے۔ جس کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اورحاجی اپنی پریشانیوں کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔ ایم پی امتیاز جلیل نے کہا کہ ہم نے پچھلی بار بھی کہا تھا کہ آپ اگر حج کے سبسڈی ختم کرتے ہیں تو اُس کے پیسے کا استعمال حاجیوں پر خرچ کیا جائے۔ ایم پی جلیل نے کہا کہ انسان اپنی پوری زندگی بھر کی کمائی جمع کر کے رکھتا ہے اور وہ سوچتا ہے کہ اسے آخر میں حج کے لیے جانا ہے لیکن ان لوگوں سے اضافی خرچ لیا جا رہا ہے۔
ایم پی امتیاز جلیل نے ایئر لائنز پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اورنگ آباد کے عازمین حج کی روانگی کے لیے گو ایئر لائن دی گئی تھی لیکن عین وقت پر گو ایئر لائن نے جانا منسوخ کر دیا اور وجہ بتائی کہ ایئر لائن گھاٹے میں چل رہی ہے جس کے بعد اسپائس جیٹ کو ٹھہرایا جاتا ہے اور اسے ٹینڈر دیا جاتا ہے جس سی حج کمیٹی نے کروڑوں روپیہ کمایا ہے۔ ایم پی امتیاز جلیل نے سوال اٹھایا ہے کہ حج کمیٹی میں فی الحال کوئی ممبر نہیں ہے اس کمیٹی میں رکن پارلیمان بھی رہتے ہیں اور یہ دعوی کیا ہے کہ ساؤتھ اور ممبئی کے دو افراد کو سعودی بھیجا گیا اور انہیں ہوٹلوں کی سودے بازی کرنے کے لیے کہا گیا تھا یہ لوگ نہ ہی کسی حکومت سے تعلق رکھتے ہیں اور نہ ہی حج کمیٹی سے اس سال نہ کوئی بھی اقلیتی محکمہ اور نہ ہی حکومت کے کوئی نمائندے سعودی عرب گئے تھے۔ اس سے پہلے کی حکومت کے کئی سارے ذمےدار حج کے سفر کی تیاری کے لیے سعودی عرب جاتے تھے اور وہاں پر حاجیوں کے لیے حج کی تیاری کرتے تھے اور پورا انتظام کیا کرتے تھے۔
ایم پی امتیاز جلیل نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کی دلالی کے لیے دو لوگوں نے عازمین نے حج کے پیسوں کا گھوٹالہ کیا ہے ساتھ ہی ایم پی امتیاز جلیل نے حاجیوں سے اپیل کی ہے کہ اس مقدس سفر پر ان لوگوں کے لیے بددُعا دیجیے جنہوں نے سفر حج میں اضافہ رقم لی ہے اس دوران سبھی سیاسی لیڈر ان عازمین حج کی پریشانیوں پر خاموش بیٹھے ہیں لیکن ایم پی امتیاز جلیل نے کہا کہ اگر موقع ملیں گا وہ اس معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔
امتیاز جلیل نے کہا ہے کہ حاجیوں کے پیسے کا جو گھوٹالہ ہوا ہے یہ کہی سو کروڑ روپے کا گھوٹالہ ہے امتیاز جلیل نے کہا کہ ان کے پاس ملک کے بڑے بڑے ٹریول ایجنٹوں کا کال آیا اور انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر سال سو سے ڈیڑھ سو حاجیوں کا کوٹا ملتا تھا لیکن آج یہ صفر پر آگیا ہے ساتھ ہی ایجنٹوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ لوگ ان کے پاس آئے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ آپ کو اتنے پیسے دینا ہونگا تب ہی آپ کا کوٹا ریلیز کیا جائے گا۔