ETV Bharat / state

Jiah Khan Suicide Case مجھے رابعہ خان سے آج بھی ہمدردی ہے، آدتیہ پنچولی - آدتیہ پنچولی جیا خان رابعہ خان سورچ پنچولی

اداکارہ جیا خان خودکشی معاملے میں آج سی بی آئی کورٹ نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے سورج پنچولی کو الزمات سے بری کر دیا ہے۔ فیصلے کے بعد سورچ پنچولی کے والد اداکار آدتیہ پنچولی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ' انہیں رابعہ خان سے آج بھی ہمدردی ہے۔ Exclusive with Aditya Pancholi

exclusive-interview-with-aditya-pancholi-over-jiah-khan-case
مجھے رابعہ خان سے آج بھی ہمدردی ہے، آدیتیہ پنچولی
author img

By

Published : Apr 28, 2023, 4:01 PM IST

ویڈیو

ممبئی: اداکارہ جیا خان خودکشی کیس میں 10 برس بعد سی بی آئی کورٹ نے ملزم اداکار سورج پنچولی کو تمام الزامات سے بری کر دیا ہے۔ اس سے قبل عدالت نے فریقین کے لواحقین کو فیصلہ سے قبل میڈیا کے سامنے خاموش رہنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے آج فیصلہ سناتے ہوئے سورج پنچولی کو تمام الزامات سے بری کر دیا ہے۔ سورج پنچولی اداکار آدتیہ پنچولی کے بیٹے ہیں۔ الزامات سے بری ہونے کے بعد سورج پنچولی کے والد اداکار آدتیہ پنچولی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سورج بےگناہ ہے یہ کورٹ میں ثابت ہوگیا ہے، لیکن اسکے لیے 10 برس کا لمبا وقف لگ گیا۔

انہوں نے کہا کہ' انہیں رابعہ خان سے آج بھی پوری ہمدردی ہے، انہوں نے جو الزامات لگائے ہیں، ہم سمجھ سکتے ہیں، ایک ماں کا درد، لیکن سورج کا اس میں کوئی رول نہیں تھا، بلکہ اسکی وجہ سے سورج کا فلمی مستقبل تباہ ہوگیا۔ پنچولی نے کہا کہ وہ کورٹ اور سی بی آئی کا شکر گزار ہیں، اگر رابعہ خان اس فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں تو وہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ جا سکتی ہیں ان کے لیے ہر جگہ کے دروازے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہتک عزت کیس کی اب پیروی نہیں کریں گے جو ان کے اور رابعہ خان کے بیچ تھا۔

بالی ووڈ اداکارہ جیا خان کی موت کیس میں 10 برس کے بعد فیصلہ آیا ہے۔ ممبئی کی خصوصی سی بی آئی عدالت نے سورج پنچولی کو بری کر دیا ہے۔ عدالت کے اس فیصلے سے جیا کی ماں رابعہ کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ وہ 3 جون 2013 کو ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں۔ ان کی موت سے فلم انڈسٹری کو بڑا صدمہ پہنچا تھا۔

جیا خان خودکشی کیس میں سی بی آئی کورٹ نے سورج پنچولی کو بری کر دیا ہے۔ اداکار پر جیا کو خودکشی کے لیے اکسانے کا الزام تھا۔ جیا کی ماں نے اپنی بیٹی کی موت کا ذمہ دار سورج کو ٹھہرایا۔ عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پر سورج کو بری کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ سورج کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں بنتا۔ اداکار نے عدالت کا فیصلہ سننے کے بعد شکریہ ادا کیا۔ سورج کی والدہ زرینہ وہاب نے بھی سکون کی سانس لی، لیکِن جیا خان کی والدہ رابعہ اس فیصلے سے بالکل خوش نہیں ہیں'۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.