ETV Bharat / state

Hillary Clinton مشہور ایلورا غاروں کو دیکھ کر ہلیری کلنٹن نے خوشی کا اظہار کیا - سابق خاتون اول ہلیری کلنٹن

سابق امریکی وزیر خارجہ اور سابق خاتون اول ہلیری کلنٹن نے مشہور ایلورا غاروں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ خوش قسمت ہیں کہ اس تاریخی مقام کی سیر کا موقع ملا۔اس کی خوبصورتی بے مثال ہے۔Hillary Clinton On Historical Ellora

مشہور ایلورا غاروں کو دیکھ کرہلیری کلنٹن

author img

By

Published : Feb 11, 2023, 3:27 PM IST

مشہور ایلورا غاروں کو دیکھ کرہلیری کلنٹن

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع تاریخی ایلورا غاروں کو دیکھ کر سابق امریکی وزیر خارجہ اور سابق خاتون اول ہلیری کلنٹن نے خوشی کا اظہار کیا اور موقع ملا تو وہ یہاں دوبارہ آئیں گی۔ سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے مشہور ایلورا غاروں کا دورہ کیا۔ اس وقت ان کے ساتھ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔اس دوران عام سیاحوں کے اندر جانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی تھی۔ لیکن کچھ دیر کے بعد سیاحوں کو بھی سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کو دور سے دیکھنے کا موقع بھی ملا۔

اس دوران آثارقدیمہ کے افسر راجیش واکلیکر نے سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن پوری دیکھ کر استقبال کیا۔ ایلورا غاروں کا دورہ کرتے وقت ہلیری کلنٹن اس کی خوبصورتی دیکھ کر گم ہوگئیں۔ اس کے بعد گائیڈ کے ساتھ ہلیری کلنٹن نے مشہور 16ویں اور 10ویں غاروں کو دیکھنے گئیں۔ اس کے علاوہ وہ 34 نمبر غار کا دورہ کیا جس میں 7ویں بدھ غار بھی شامل ہیں۔ غاروں سے متعلق تفصیل بتانے والے گائیڈ علیم قادر نے انہیں غاروں کے بارے میں بتایا۔

سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اپنے قافلے کے ساتھ اورنگ آباد ایئرپورٹ پہنچی جہاں وہاں موجود نامہ نگاروں سے بات چیت کی۔ہلیری کلنٹن نے کہاکہ بھارت کے دورے پر آنے کا خوشگوار تجربہ ہے۔اس مرتبہ بھی شاندار تجربہ ہوا۔موقع ملا تو بھارت کے دورے پر دوبارہ آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:Hillary Clinton In Aurangabad امریکی کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن دوروزہ دورے پر اورنگ آباد پہنچیں

انہوں نے کہاکہ وہ تاریخی ایلورا غاروں کو دیکھ کربہت خوش ہوئیں۔یہ خوبصورتی کی مثال ہے۔اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔یہاں کے لوگ بھی بہت اچھے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.