مالیگاؤں: ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی مالیگاؤں میں واقع اردو میڈیا ہاوس میں پریس کانفرنس کے دوران سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے میونسپل کمشنر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر و پرشاشک بھالچندر گوساوی کی نیت ٹھیک نہیں ہے۔ وہ بدعنوان آفیسرز کی فہرست میں شامل ہیں کیونکہ ہم نے اس کمشنر کے مالیگاؤں شہر میں آنے کے خلاف سب سے پہلے آواز بلند کی اور تحریر مطالبہ بھی کیا تھا کہ یہ کمشنر 112 کروڑ روپے کے TDR گھوٹالہ میں ملزم ہے۔ اس کمشنر پر پولیس مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی کمشنر و پرشاشک کے خلاف گزشتہ دیڑھ سال سے صرف مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی نے ہی آواز بلند کی اور انکے تمام گھوٹالوں کو اجاگر کیا ہے۔آصف شیخ نے کہا کہ اس ضمن میں ہم نے مرکزی و ریاستی حکومت سے منظور شدہ انڈر گراؤنڈ گٹر اسکیم کے 500 کروڑ روپے کے تعمیری کاموں کے ٹینڈرس میں بدعنوانی کی شکایت بھی حکومت اور آفیسران تک کی تھی۔
اسی میڈیا سینٹر میں ہم نے کمشنر کی مشکوک نیت پر سوال اٹھایا تھا اور اس ٹینڈر میں کروڑوں کی بدعنوانی کا خدشہ ظاہر کیا تھا اور آج جسکا شک تھا وہی ہوا۔ مرکزی و ریاستی حکومت اور مالیگاؤں کارپوریشن کے مالی اشتراک سے شہر میں 500 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے انڈر گراؤنڈ گٹر اسکیم کے 500 کروڑ روپے کے ٹینڈر میں 110 کروڑ روپے کی بدعنوانی سامنے آئی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں آصف شیخ نے کہا کہ انڈر گراؤنڈ گٹر اسکیم کیلئے مرکزی حکومت نے 14 فروری 2023 کو 500 کروڑ روپے منظوری دی ۔اس کے بعد ریاستی حکومت کی جانب سے مالیگاؤں کارپوریشن حدود میں 22 فروری کو 500 کروڑ روپے فنڈ کو منظوری ملی۔ ریاستی حکومت کی منظوری کے بعد کارپوریشن کی جانب سے انڈر گراؤنڈ گٹر اسکیم کیلئے پہلا ٹینڈر جاری کیا گیا ۔جس میں صرف دو ٹینڈرس بھرے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: Reservation For Muslims مسلمانوں کے لئے پانچ فیصد ریزرویشن: سماجوادی پارٹی کی سائیکل ریلی
اس لئے دوبارہ ٹینڈر کیلئے 24 جولائی کو ٹینڈر ری کال کیا گیا اور اس ٹینڈر کو داخل کرنے کی آخری تاریخ 14 اگست 2023 رکھی گئی ۔اس کے مطابق 14 اگست کو انڈر گراؤنڈ گٹر اسکیم کے کاموں کو انجام دینے کیلئے چار ٹینڈر ہولڈرس نے اپنے ٹینڈر داخل کئے جسکی وجہ سے مقابلہ آرائی ہوگئی۔