مالیگاؤں شہر سمیت اطراف کے تعلقہ سٹانہ، ناند گاؤں، ویولہ، چاندوڑ ،منماڑ میں امن کے لئے دونوں مذہب کے ماننے والوں میں اتحاد پیدا رہے اس کی کوشش کی جائے۔
پولس فورس کا اضافہ کیا جائے آصف شیخ نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے مالیگاؤں شہر میں ہندو مسلم ایک ساتھ رہتے ہیں اسی طرح مالیگاؤں تعلقہ میں بھی مسلمانوں کی آبادی ہے،دیہاتوں میں ہندو مسلم کی ملی جلی آبادی ہے ایسے حالات میں امن کی ضروری ہے ہندو مسلمان مل جل کر رہیں اسکا دھیان رکھا جائے وہیں
آصف شیخ نے کہا کہ ملک میں مسلمانوں کی تنظیم جمیعتہ علماء، جمیعتہ اہل حدیث ،سنی جمیعتہ، جماعت اسلامی کے ساتھ ساتھ مسلم پرسنل لاء بورڈ نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرنے اور فیصلے کا احترام کرنے کو کہا ہے.
وہیں حکومت نے بھی امن کی اپیل کی ہے، فیصلہ پر کسی قسم کا جشن اور غم منانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے صرف صبر اور شکر کا مادہ اپنایا جائے اتحاد اور اتفاق سے رہیں، امن کی برقراری کو ترجیح دی جائے اور کسی بھی قسم کی افواہ پر دھیان نہ دیں.
مالیگاؤں کے لوگوں کی رشتہ داری دیہاتوں میں بھی ہیں مالیگاؤں کے لوگ اپنے اپنے رشتہ داروں، دوستوں سے رابطہ میں رہیں، دعاؤں کا اہتمام کریں ۔
آصف شیخ نے پولس کے ساتھ ساتھ مسلمانوں سے بھی بیدار رہتے ہوئے امن امان رکھنے کی اپیل کی ہے۔
سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے مالیگاؤں اور تعلقہ کے ہندو مسلم اتحاد پر بھی زور دیا انہوں نے عوام سے اپیل کی ہیکہ کسی طرح کی افواہ پر دھیان نہ دیں ۔
امن برقرار رکھیں، سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آئے اسکو قبول کیا جائے ہندو اور مسلمان دونوں کورٹ کے فیصلے کا احترام کریں۔