ETV Bharat / state

Haji Arafat Shaikh Reaction محمد بن عبدااللہ دھنی پور کی تعمیر کے لیے ممبئی سے دی گئی اینٹ

مہاراشٹر اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین حاجی عرفات شیخ نے ممبئی میں ایک جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اتر پردیش کے دھنی پور گاؤں میں وسیع و عریض علاقے میں موجود اس سرزمین پر مسجد محمد بن عبداللہ کی تعمیر کی جائے گی۔

Etv Bharat محمد بن عبدااللہ دھنی پور کی تعمیر کے لیے ممبئی سے دی گئی اینٹ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 13, 2023, 4:15 PM IST

محمد بن عبدااللہ دھنی پور کی تعمیر کے لیے ممبئی سے دی گئی اینٹ

ممبئی:مہاراشٹر اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین حاجی عرفات شیخ نے سینکڑوں علماؤں کی موجودگی کہاکہ اترپردیش کے دھنی میں ایک ایسی مسجد تمعیر کی جائے گی جہاں نماز کے ساتھ ساتھ بچوں کو اعلیٰ تعلیم بھی دی جائے گی۔ وہ ایک عظیم ایجوکیشن سینٹر ہوگا۔ اس موقع پر اتر پردیش سنی وقف بورڈ کے چیئرمین ظفر احمد فاروقی کو حاجی عرفات شیخ نے مسجد محمد بن عبداللہ کے لیے اینٹ پیش کی اور مسجد کا نام محمد بن عبداللہ کا اعلان کیا۔

سنی وقف بورڈ کے چیئرمین ظفر احمد فاروقی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسجد کی تعمیر کو لیکر ہونے والی تاخیر کے پیچھے کی اصل وجہ یہ ہے کہ کووڈ کے سبب اس مسجد کے لیے بنایا گیا پلان میں دشواریاں پیدا ہو گئیں۔ اُنہوں نے اس مسجد کے لیے ممبئی میں پروگرام کیا اس کے پیچھے کی اصل وجہ مالی تعاون بتائی۔

یہ بھی پڑھیں:Ayodhya Mosque ایودھیا میں زیرتعمیر مسجد کا نام ’محمد بن عبداللہ‘ رکھا گیا

حاجی عرفات شیخ نے بتایا کہ اس مسجد کہ تعمیراتی کام کا جلد ہی آغاز کیا جائیگا یہ مسجد صرف مسجد نہیں رہیگی بلکہ کمیونٹی سنٹر ۔تعلیمی ادارے ،طبی سہولتوں سے آراستہ کینسر ہسپتال سمیت ایسی بہت سے آرائیشیں ہونگی جس سے مسجد کو دیکھنے والے لوگ دور دراز سے آئینگے۔۔اور مسجد کا شمار صرف مسجد نہیں بلکہ سیاحتی مقام کے طور پر کیا جائیگا۔۔۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.