ETV Bharat / state

'سی بی آئی تحقیقات کے بعد سشانت کیس کی مکمل وضاحت ہوجائے گی'

راشٹریہ جنتا دل کے رکن پارلیمنٹ رام کرپال یادو نے کہا کہ 'سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں سی بی آئی کی تحقیقات کے بعد سب کچھ واضح ہوجائے گا'۔

Ram Kripal Yadav
'سی بی آئی تحقیقات کے بعد سشانت کیس کی مکمل وضاحت ہوجائے گی'
author img

By

Published : Aug 22, 2020, 11:25 AM IST

مشہور فلمی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی مشتبہ موت کے سلسلے میں سپریم کورٹ نے سی بی آئی انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس پر راشٹریہ جنتا دل کے رکن پارلیمنٹ رام کرپال یادو نے کہا ہے کہ اس سے تمام حقائق کھل کر سامنے آجائیں گے۔

ویڈیو

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے یادو نے کہا ہے کہ 'سی بی آئی کی ٹیم ممبئی پہنچ چکی ہے اور اس نے تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔ اب سب کچھ صاف ہوجائے گا اور جلد ہی حقیقت سامنے آجائے گی'۔

انہوں نے کہا ہے کہ 'خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے افسران اور ایک فارینسک ماہر کرائم سین یعنی ممبئی میں سشانت کی رہائش گاہ کا دورہ کریں گے۔ جہاں انھیں مردہ حالت میں پایا گیا'۔

یادو کے مطابق 'سشانت کی موت سے پہلے ان کی ساتھی دیشا نے خودکشی کی تھی اور دونوں ہی معاملات ایک دوسرے سے متعلق ہیں۔ میرے خیال میں ان واقعات میں شواہد کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے'۔

راشٹریہ جنتا دل کے رکن پارلیمنٹ رام کرپال یادونے کہا ہے کہ 'مہاراشٹر حکومت اور ممبئی پولیس کچھ نامور شخصیات کو بچانا چاہتی ہے۔ اب 60 دن سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔ اب سی بی آئی کی تحقیقات میں سب کچھ صاف ہوجائے گا'۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 'اس معاملے میں کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ دیویندر فڈنویس ایک اچھے وزیراعلی تھے اور انہیں بہار کے آئندہ انتخابات کے پیش نظر اس معاملے میں سنسنی خیز بات نہیں کرنی چاہئے'۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 19 اگست کو مرکزی ایجنسی سی بی آئی کو اس معاملے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی۔

راجپوت کے والد کے کے سنگھ کی طرف سے خود کشی کے الزامات کے تحت ایک شکایت پر پٹنہ میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

یہ بھی بتادیں کہ سشانت سنگھ راجپوت 14 جون کو باندرہ میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.