ETV Bharat / state

MP Imtiaz Jaleel on Railway Minister مراٹھواڑہ کے ریلوے وزیر ہونے کے بعد بھی لوگوں کو مشکلات کا سامنا، امتیاز جلیل - etv bharat urdu khabar

اورنگ آباد ضلع سمیت مراٹھواڑہ کے دیہی علاقوں میں ریلوے ٹرینوں کو روکنے کے لیے محکمۂ ریلوے کو کئی بار نمائندگی کی گئی ہے، لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ اور جب ایم پی امتیاز جلیل نے مطالبہ کیا تو ریلوے نے اس مطالبہ پر براہ راست انکار کر دیا۔ جس کے بعد ایم پی امتیاز جلیل نے کہا کہ مراٹھواڑہ کے ریلوے وزیر ہونے کے بعد بھی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اس طرح ایم پی امتیاز جلیل نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

مراٹھواڑہ کے ریلوے وزیر ہونے کے بعد بھی لوگوں کو مشکلات کا سامنا۔ ایم پی امتیاز جلیل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2023, 3:30 PM IST

اورنگ آباد: مراٹھواڑہ کے پاس مرکزی وزیر ریلوے کا عہدہ ہے تو مراٹھواڑہ اور ضلع کے دیہی علاقوں کے مسافروں کا چھوٹا سا مطالبہ بھی پورا نہیں ہوتا، تو پھر ایسے وزارتی عہدے کا کیا فائدہ؟ محکمۂ ریلوے صرف کاروبار کرنا چاہتی ہے؟ غریبوں کو کچھ دینا نہیں ہے؟ اس طرح کی ناراضگی کا اظہار رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے کیا۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ مزدوروں، کسانوں، دیہاتیوں اور مختلف تنظیموں نے اورنگ آباد ضلع سمیت مراٹھواڑہ کے دیہی علاقوں میں ریلوے ٹرینوں کو روکنے کے لیے محکمۂ ریلوے کو کئی بار نمائندگی کی ہے، لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

19362508
مراٹھواڑہ کے ریلوے وزیر ہونے کے بعد بھی لوگوں کو مشکلات کا سامنا۔ ایم پی امتیاز جلیل

یہ بھی پڑھیں:

اسی مناسبت سے مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلمان سید امتیاز جلیل نے محکمۂ ریلوے کو مسافروں کے مطالبہ کے مطابق ٹرین کے اسٹاپ فراہم کرنے سے متعلق وضاحت طلب کی تھی ۔ لیکن ساؤتھ سینٹرل ریلوے ڈویژن کے چیف مینیجر ارون کمار جین نے دیہی علاقوں میں ٹرینوں کو روکنے سے براہ راست انکار کر دیا، اور ریلوے کی تیز رفتار رابطے اور آمدنی کا مسئلہ اٹھایا اور ایک مکتوب بھی منجلس کے ایم پی جلیل کو بھیج دیا۔

دھرم آباد منماڑ مراٹھواڑہ، نظام آباد - پونے، حیدرآباد - اورنگ آباد اور پورنا۔ حیدرآباد ریلوے اس طرح کی ٹرینوں کو دیگر مقامات پر رکنے کی ضرورت ہے۔ کورونا کے دور سے پہلے دیہی علاقوں میں مختلف مقامات پر ٹرینیں رکتی تھیں۔ اس سے قبل محکمۂ ریلوے نے کورونا کی وجہ بتا کر دیہی علاقوں میں اسٹاپ بند کر دیے تھے۔ کورونا کی صورتحال مکمل طور پر ختم ہونے کے بعد دیہی علاقوں میں ٹرینوں کو روکنا ضروری ہے۔ لیکن ایم پی امتیاز جلیل نے اس بات پر ناراضگی ظاہر کی کہ محکمۂ ریلوے نے ایسا نہ کرتے ہوئے گاؤں والوں کے مطالبے کو صاف طور پر مستر د کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.