عالمی سطح پر کورونا کا قہر جاری ہے اس کے سبب دنیا بھر کے تمام ممالک اپنے ملک سے دوسرے ملک کے لیے سبھی آمد و رفت بند کر دیے ہیں۔ تاکہ کورونا وبا پر قابو پایا جاسکے۔
اسی کے پیش نظر گذشتہ برس بھارت سے لاکھوں عازمین حج بیت اللہ سے محروم ہوگئے۔ تاہم رواں برس بھی کورونا وبا کی دوسرے لہر آنے کے سبب حج کے حوالے سے اب تک حکومت کی جانب سے کوئی گائیڈ لائن جاری نہیں کی گئی ہے، جس سے عازمیں حج پریشان ہیں۔
اسی ضمن میں آج ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندہ نے مختار عباس نقوی سے گفتگو کی۔
ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندہ نے حج کے تعلق سے تیاریوں کے بارے میں مختار عباس نقوی سے پوچھا، جس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ہم نے تمام تر تیاریاں پوری کر رکھی ہیں۔ سعودی حکومت عوام کی حق میں جو فیصلہ کرے گی ہم اس کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'بھارت میں دنیا کا سب سے بڑا ویکسینیشن پروگرام چل رہا ہے جس میں حکومت کو عوام کا مکمل تعاون مل رہا ہے۔
محتار عباس نقوی نے دیہی علاقوں میں ٹیکہ کاری کے حوالے سے افواہوں سے متعلق کہا کہ اس کے لیے بیداری مہم کی شروعات کی گئی ہے، حالانکہ بھارت میں اب تک 24 کروڑ لوگوں کا ویکسینیشن کیا جا چکا ہے۔