ممبئی: مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں واقع مینارہ مسجد کے پاس فٹ پاتھ پر ہفتہ وصولی کی خبر کو گزشتہ دنوں ای ٹی وی بھارت کی جانب سے شائع کیے جانے کے بعد ممبئی کے پائدھونی پولیس تھانے نے دو لوگوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمین کا نام سلیم میمن اور اقبال میمن ہے۔ دونوں پر ہفتہ وصولی سمیت کئی کیسز پہلے سے درج ہیں۔ Mumbai Cops Arrest Two Accused in Extortion Case
اطلاعات کے مطابق مینارہ مسجد کے اطراف میں ایک کھجور کے کاروباری شمیم منصوری اپنا دکان لگاتے ہیں جن سے یہ دونو ملزمین ہر ماہ 9000 روپے کی وصولی کرتے تھے، پیسے کی لین دین میں دیری ہونے پر یہ دونوں ملزمین متاثرہ شخص کو دھمکاتے بھی تھے جس کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہے اور ای ٹی وی بھارت کے پاس موجود ہے۔ Mumbai Cops Arrest Two Accused in Extortion Case
مزید پڑھیں:
اس معاملے سے پریشان کاروباری نے اس کی شکایت گزشتہ دنوں ممبئی کے پایدھونی پولیس تھانے میں کی، وصولی معاملے کو دیکھتے ہوئے اینٹی اکسٹورشن سیل نے کارروائی کرتے ہوئے دونو ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ ETV Bharat Urdu News Impact