ان دنوں عید کی خریداری میں کپڑے، چوتے چپلوں کے ساتھ ساتھ ٹوپیوں کی خریداری زور و شور سے ہو رہی ہے جس میں ترکی کا مشہور سیریل ارطغرل غازی کی مشہور ٹوپی بچوں کی پہلی پسند بنی ہوئی ہے۔
ممبئی میں نواب مسجد کے پاس امین شیخ گذشتہ 20 برسوں سے ٹوپی کی تجارت کرتے ہیں۔ امین بھائی کہتے ہیں کہ اُن کے پاس تین سو سے زائد قسم کی ٹوپیاں ہیں لیکن ارطغرل غازی کی ٹوپی کا چلن زیادہ ہے اور بچوں کی زیادہ فرمائش اسی ٹوپی کے لیے ہے۔
تین سو سے زائد ٹوپیاں جن میں دمشق، ترکش، افغانی، عمانہ، انڈونیشیائی، ازہری، قادری، چشتیہ، پاکستانی، اشرفی، نظامی اور نقشبندی ہیں۔ دمشق اور انڈونیشیائی ٹوپیاں بازار میں فروخت ہو رہی ہیں جبکہ بچوں کی پہلی پسند ارطغرل غازی کی فروخت زیادہ ہے۔
ممبئی کے بھنڈی بازار، محمد علی روڈ،ل عبدالرحمن اسٹریٹ، ان علاقوں میں اکثریت مسلم تاجروں کی ہی ہے اور یہاں رمضان اور عید کے موقع پر بڑی تعداد میں عوام آتی ہے لیکن کورونا کے سبب نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کی آمد کم ہوئی ہے۔