ETV Bharat / state

ED Summons Son of Nawab Malik: نواب ملک کے بیٹے کو ای ڈی نے طلب کیا - منی لانڈرنگ کیس میں نواب ملک کے بیٹے کو ای ڈی کا سمن

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں نواب ملک کے بیٹے فراز ملک کو طلب کیا ہے۔ ED Summons Son of Nawab Malik

نواب ملک کے بیٹے فراز ملک کو ای ڈی کا سمن

author img

By

Published : Mar 1, 2022, 12:30 PM IST

انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم اور ممبئی کے نامعلوم سیاستدانوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں تازہ ترین پیش رفت میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اب این سی پی لیڈر نواب ملک کے بیٹے فراز ملک کو طلب کیا ہے۔ ED Summons Son of Nawab Malik in Money Laundering Case

  • Dawood Ibrahim money laundering case | Enforcement Directorate summons Faraz Malik, son of NCP leader and Maharashtra minister Nawab Malik

    — ANI (@ANI) March 1, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

واضح رہے کہ نواب ملک پہلے ہی ای ڈی کسٹڈی میں ہیں۔ ای ڈی نواب ملک اور ان کے ذریعہ جمع کئے گئے کچھ دستاویزات اور دیگر ثبوتوں سے متعلق فراز ملک سے پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے۔

ای ڈی نے نواب ملک کو 23 فروری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا جس کے بعد عدالت نے انہیں 3 مارچ تک ای ڈی کی تحویل میں بھیجا ہے۔

ای ڈی کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں کچھ رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس میں نواب ملک کی بے نامی سرمایہ کاری کی تفصیلات ملی ہیں۔

اس معاملے میں ای ڈی نے داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر کو بھی 18 فروری کو گرفتار کیا تھا جبکہ اس کیس میں چھوٹا شکیل کے ساتھی سلیم قریشی سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

3 فروری 2022 کو این آئی اے کو اطلاع ملی تھی کہ داؤد ابراہیم دہشت گردی کے فنڈز اکٹھا کر رہا ہے اور لشکر طیبہ، جیش محمد اور القاعدہ کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ وہ اپنے قریبی ساتھیوں کے ذریعے بھارت میں مجرمانہ سرگرمیوں کو کنٹرول کر رہا تھا۔

ای ڈی نے داؤد ابراہیم کے خلاف پی ایم ایل اے کیس درج کیا تھا۔ ان کے بھائی اقبال کاسکر، اقبال مرچی اور دیگر 19 افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بعد میں ای ڈی نے دونوں معاملات کو یکجا کر دیا۔

قومی تحقیقاتی ایجنسی نے نو چھاپے مارے اور داؤد کے معاون کے گھر سے مجرمانہ دستاویزات برآمد کیں۔

چھوٹا شکیل کے رشتہ دار سلیم نے تحقیقاتی ایجنسی کو بتایا کہ وہ 2006 میں پاکستان کے دورے کے دوران چھوٹا شکیل سے تین سے چار مرتبہ ملا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.