ETV Bharat / state

Health Workers Strike سرکاری ہسپتال میں ملازمین کی ہڑتال، مریضوں کا برا حال - ریاست مہاراشٹر میں سرکاری ملازمین

اورنگ آباد میں واقع مراٹھواڑہ کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں سرکاری ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے مریضوں اور ان کے رشتے داروں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہڑتال پر بیٹھے ملازمین اور انتظامیہ اپنی اپنی باتوں کو منوانے پر قائم ہیں۔Employees Call Strike In Marathwada Govt Hospital

سرکاری ہسپتال میں ملازمین کی ہڑتال،مریضوں کا برا حال

author img

By

Published : Mar 16, 2023, 11:31 AM IST

سرکاری ہسپتال میں ملازمین کی ہڑتال،مریضوں کا برا حال

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر میں سرکاری ملازمین پرانی پنشن سمیت مختلف مطالبات کو لے کر ہڑتال پر ہیں۔ یہ ہرتال گروپ تھری اور فور کے ملازمین کر رہے ہیں۔ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے عام لوگوں کو سرکاری دفاتر اور سرکاری اسپتالوں میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مراٹھواڑہ کا سب سے بڑے سرکاری اسپتال اورنگ آباد ہے جہاں پر گیارہ اضلاع کے مریض علاج کی غرض سے آتے ہیں لیکن سرکاری ہسپتال میں ملازمین کی جاری ہڑتال کے سبب دور درازا سے آنے والے مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس حوالے سے سرکاری ہسپتال کے ڈین سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ پڑتال کے پش نظر ہم نے ہسپتال میں پہلے سے ہی مکمل تیاریاں کر رکھی تھی تاکہ مریضوں کو کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی پیش نا آئے۔

ڈین کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ ہسپتالوں سے بھی یومیہ اجرت پر ملازمین بلائے گئے ہیں تاکہ کام کا سلسلہ جا ری رہے ۔مریضوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ تمام ایمرجنسی وارڈز میں کام جاری رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اسپتال میں سکیورٹی انتظامات کو دیکھنے کے لئے ہوم گارڈز بھی بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Fire incidents in Mumbai ممبئی میں آگ لگ جانے کی وارداتوں پر ابو عاصم اعظمی نے کیا ایس آئی ٹی جانچ کا مطالبہ

دوسری طرف ہڑتال پر بیٹھے ملازمین کا کہنا ہے کہ جب تک ریاستی حکومت پُرانی پنشن دوبارہ شروع نہیں کرتی ہے اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا ۔گزشتہ چند برسوں سے حکومت صرف پینشن دوبارہ دینے کے وعدہ کر رہی ہے لیکن اب تک اس پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔ریاست بھر میں پرانی پینشن کے لئے احتجاج کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.