ریاست مہاراشٹر کے نوی ممبئی میں کوروناوائرس مریضوں کی تشویشناک صورتحال اضافہ کو دیکھتے ہوئے ہاوسنگ وزیر جتیندر اوہاڈ نے مونسپل کمشنر انّا صاحب مثال و دیگر اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک ہنگامی میٹنگ کی، اور حالات پر تفصیلی گفتگو کی۔
ریاست کے ہاوسنگ وزیر جتیندر اوہاڈ نے کہا یہاں کووڈ-19 کی وجہ سے ہونے والی اموت اور متاثر ہونے والے مریضوں کی میں اضافہ کے بعد بھی کووڈ-19 ٹیسٹ رپورٹ میں تاخیر ہورہی ہے جس کے باعث علاج دیر سے شروع کیا جاتا ہے، اور اس وقت تک مریض کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس کے لیے ٹیسٹنگ لیب و مریضوں کے لیے آئی سولیسن بیڈ میں اضافہ کرنا ہوگا۔
اس دوران انھوں نے اے پی ایم سی مارکیٹ میں کووڈ-19 سینٹر کے قیام کے لیے دینے کی تجویز پیش کی۔
جتیندر اوہاڈ نے کہا نوی ممبئی کے پرائیویٹ ہسپتالز میں من مانی فیس وصول کررہے ہیں، اس کے لیے تھانے میونسپل کارپوریشن کی طرز پر نوی ممبئی مونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر بھر کے ہسپتالز کو علاج کا ریٹ متعین کرکے ہسپتال چارٹ لگوایا جائے، تاکہ کوئی بھی ہسپتال میونسپل کی جانب سے پیش کیے گئے ریٹ سے زیادہ پیسہ وصول نہ کرنے پائے، اسے یقینی بنایا جائے۔
ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ہسپتالز میں وینٹی لیٹر بیڈاور آکسیجن بیڈ میں اضافہ کیا جائے، تاکہ مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال کا چکر لگانے پر مجبور نہ ہونا پڑے، اور وقت پر وینٹی لیٹر اور آکسیجن ملنے سے مریض کی جان بچائی جاسکتی ہے۔
اس میٹنگ میں ایڈیشنل کمشنر ششی کانت شندے، ڈپٹی کمشنر سجاتا ڈھول، ڈپٹی کمشنر بابا صاحب چابکوسوار، امریش پٹنیگر، نوی ممبئی این سی پی ترجمان آنند پرانجپے، این سی پی نوی ممبئی کے صدر اشوک گاوڑے، کارپوریٹر سلوجا ستار، کارپوریٹر سپنا گاوڑے، سنگیتا بوراڈے، دیگر رہنما موجود تھے۔