ETV Bharat / state

اورنگ آباد: فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل - مہاراشٹر کی خبریں

پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے پر فرانس کے خلاف مظاہرہ اور بائیکاٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

اورنگ آباد: فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل

author img

By

Published : Nov 6, 2020, 1:29 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں امارت شریعہ مراٹھواڑہ کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ فرانسیسی مصنوعات کا پوری طرح سے بائیکاٹ کیا جائے ۔

علما کرام نے بھی فرانس کی گستاخانہ حرکت کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کیا اور فرانس کی اشیا کے بائیکاٹ کی اپیل کی ، امارت شریعہ مراٹھواڑہ کے نائب امیر مولانا عبدالرشید مدنی کا کہنا ہیکہ احتجاج کا راستہ اختیار کرنے کے بجائے انھیں اقتصادی چوٹ پہنچانا زیادہ اہم ہے ، اس لیے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ صبر وتحمل کے ساتھ عملی اقدامات کریں ۔

اورنگ آباد: فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل

واضح رہے کہ فرانس کے صدر نے گزشتہ دنوں پیغمبرِ اسلام کے خاکے شائع کرنے کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذہب اسلام پوری دنیا میں بحران کا مذہب بن گیا ہے اور ان کی حکومت دسمبر میں مذہب اور ریاست کو الگ کرنے والے 1905 کے قوانین کو مزید مضبوط کرے گی۔اسی تناظر میں دیے گئے صدر کے حالیہ بیانات کے بعد مسلم ممالک ؎ میں فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم نے زور پکڑ لی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.