مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں اورنگ آباد میو نسپل کارپوریشن کا چناؤ بلاک سسٹم کے تحت ہوگا۔ Election will be Held Under Block System
سُپریم کورٹ میں داخل رٹ پیٹشن کو عدالت عظمی نے خارج کیا۔ میونسپل کارپوریشن کے وارڈوں کی تشکیل نو کے معاملے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ صادر ہوجانے سے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کی راہ ہموار ہوگئی۔ Supreme Court on Aurangabad Municipal Election
سابق کارپوریٹر سمیر راجورکر نے شہر کے وارڈوں کی تشکیل نو کے خلاف سُپریم کورٹ میں رٹ پیٹشن داخل کی تھی۔ اس معاملے پر عدالت عظمی کی ڈویژن بینچ کے روبرو شنوائی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: Akhilesh Yadav in Varanasi: 'یوپی کا الیکشن ملک کی ''سمت نو'' کا خاکہ ترتیب دے گا'
ریاستی الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ اورنگ آباد میں اب بلاک سسٹم کے تحت چناؤ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس بنا پر وارڈوں کی تشکیل نو کا سوال ہی باقی نہیں رہتا۔ عدالت نے اس جواز کو قبول کرتے ہوئے رٹ کو خارج کردیا تاہم یہ ہدایت ضرور کی کہ انتخابات میں قانون کی پاسداری اور راز داری کا خیال رکھا جائے۔
عدالت عظمی کی جانب سے فیصلہ صادر ہوجانے سے اب اورنگ آباد میں جلد ہی انتخابات کا اعلان متوقع ہے ۔ اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہیکہ اپریل میں کارپوریشن انتخابات کا اعلان ہو سکتا ہے۔
واضح رہے پچھلے دو سال سے میونسپل کارپوریشن کا کام کاج ایڈمنسٹریٹر آستک کمار پانڈے دیکھ رہے ہیں۔