ETV Bharat / state

الیکشن کمیشن سادھوی پرگیہ کی امیدواری پر فیصلہ کرے

مالیگاؤں بم دھماکے کی کلیدی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی امیدواری کو رد کرنے کی عرضی این آئی اے کورٹ میں متاثرین نے دائر کی تھی جسے یہ کہہ کر کورٹ نے مسترد کردیا کہ یہ معاملہ اس کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے اس کے لیے عرضی گزار الیکشن کمیشن سے رابطہ کرے۔

author img

By

Published : Apr 24, 2019, 5:03 PM IST

sadhvi pragya

اس معاملے میں کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر بی جے پی کے ٹکٹ پر بھوپال پارلیمانی حلقے سے انتخابات لڑ رہی ہیں۔

مالیگاؤں بم دھماکے کے ہلاک شدہ ایک نوجوان کے اہل خانہ نے سادھوی کی امیدواری کے خلاف عدالت میں عرضی دائر کر کے انہیں انتخابات لڑنے کی اجازت نہیں دینے کے ساتھ ہی ان کی ضمانت بھی منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

این آئی اے کورٹ کے جج نے کہا کہ ' کسی کو انتخابات لڑنے سے روکنا کورٹ کے اختیار میں نہیں ہے لہذا اس معاملے پر الیکشن کمیشن فیصلہ کرے۔'

سادھوی پرگیہ سنگھ کون ہے؟

ریاست مہاراشٹر کے مالیگاؤں شہر میں 2008 میں ایک مسجد کے باہر دھماکہ ہوا تھا۔ اس دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ اے ٹی ایس کے چیف آنجہانی ہیمنت کرکرے کی سربراہی میں اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ دوران تحقیقات یہ انکشاف ہوا کہ بم دھماکے کے لیے جو موٹر سائیکل استعمال کی گئی تھی، وہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی تھی اور اس نے کم ہلاکت ہونے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ سادھوی کو 2017 میں مشروط ضمانت پر رہا کیا گیا ہے اور وہ اس معاملے میں ہنوز ملزمہ ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.