ETV Bharat / state

Eknath Khadse شیو سینا نہیں بی جے پی نے اتحاد نہیں توڑا تھا:ایکناتھ کھڈ سے

این سی پی قانون ساز کونسل کے رکن ایکناتھ کھڈ سے نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ شیوسینا کے لیڈر سبھاش دیسائی اور اروند ساونت ہمارے پاس آئے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اتحاد نہیں ٹوٹنا چاہیے۔ ہم نے ان سے کہا کہ یہ ہمارا نہیں پارٹی کا فیصلہ ہے۔

author img

By

Published : Aug 10, 2023, 7:25 PM IST

شیو سینا نہیں بی جے پی نے اتحاد نہیں توڑا تھا:ایکناتھ کھڈ سے

ممبئی: دہلی میں گزشتہ روز مہاراشٹر کے ارکان پارلیمان کے ساتھ میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 2014 میں شیوسینا نے بی جے پی سے اتحاد توڑ دیا تھا۔ بی جے پی کے سابق لیڈر اور فی الحال این سی پی قانون ساز کونسل کے رکن ایکناتھ کھڈسے نے گزشتہ روز بدھ کو کہا کہ مودی نے جو کہا ہے وہ سچ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2014 میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد ادھو ٹھاکرے نے نہیں بلکہ خود بی جے پی نے توڑا تھا۔ میڈیا سے بات چیت میں کھڈسے نے 2014 کے سیاسی حالات کا انکشاف کیا اور کہا کہ اس وقت وہ بی جے پی میں تھے۔ ریاست میں کانگریس این سی پی کی حکومت تھی۔ شیوسینا اور بی جے پی اپوزیشن میں تھیں۔

کھڈسے نے کہا کہ اس وقت وہ خود مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تھے اور دیویندر فڑنویس مہاراشٹر بی جے پی کے صدر تھے۔کانگریس-این سی پی مخالف ماحول تھا ہمیں لگ رہا تھا کہ ہماری حکومت آئے گی۔ بڑے پیمانے پر لیڈر بی جے پی میں آ رہے تھے اس دوران ہم نے اپنی طاقت پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔

کھڈسے نے کہا کہ انتخابات سے ڈھائی مہینے پہلے ہی بی جے پی نے شیوسینا سے اتحاد توڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ پارٹی میں اس پر بحث ہوئی۔ فڑنویس، منگنٹیوار اور میں اس بحث میں شامل تھے۔ پھر سوال یہ پیدا ہوا کہ ادھو ٹھاکرے کو اتحاد توڑنے کی اطلاع کون اور کیسے دے؟

فڑنویس اس وقت ریاستی صدر تھے انہیں اتحاد توڑنے کا اعلان کرنا چاہیے تھا۔ لیکن یہ ذمہ داری مجھے سونپی گئی اس وقت پارٹی کے دوسرے لوگ بھی دہلی سے آئے تھے پارٹی کے مہاراشٹر انچارج بھی موجود تھے ان سب نے مجھ سے اتحاد توڑنے کا اعلان کرنے کو کہا۔

یہ بھی پڑھیں:Sanjay Rawat On Shinde Group شندے گروپ کی طرف سے سنجے راوت کو جان سے مارنے کی دھمکی، راوت کا دعویٰ

اس کے بعد میں نے ادھو ٹھاکرے کو فون کیا اور انہیں اتحاد توڑنے کی اطلاع دی پھر شیوسینا کے لیڈر سبھاش دیسائی اور اروند ساونت ہمارے پاس آئے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اتحاد نہیں ٹوٹنا چاہیے ہم نے ان سے کہا کہ یہ ہمارا نہیں پارٹی کا فیصلہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.