ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل مسلم اکثریتی ممبرا کے رشید کمپاونڈ کے شری لنکا علاقہ کی ایک عمارت سے 8 سالہ شاہنواز نظام الدین انصاری نامی بچہ نیچے گر گیا۔
جس کے بعد مقامی افراد نے بچے کو فوراً ہسپتال میں داخل تاہم شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے بچے کی دردناک موت ہوچکی تھی۔
بتایا جاتا ہے کہ شاہنواز قریب واقع چال میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔ مذکورہ عمارت میں دعوت پر آیا تھا اور بچوں کے ساتھ کھیلنے کے دوران اس کا توازن بگڑنے سے وہ عمارت سے نیچے گر گیا۔
شاہنواز جہاں پر گرا وہاں موٹر سائیکلیں کھڑی ہوئی تھی، موٹر سائیکل پر گرنے کے سبب اس کے سر میں شدید چوٹ لگنے سے دردناک حادثہ پیش آیا، جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔