عید کے موقع پر جن بازاروں میں سروں کا سیلاب دکھائی دیتا تھا۔ پورے اورنگ آباد ضلع سے لوگ عید کی خریداری کرنے کے لیے ان بازاروں میں آتے تھے لیکن آج لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان بازاروں میں سناٹا دکھائی دے رہا ہے۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے دکانیں بند ہیں عید کے دوران ان دکانوں پر لاکھوں کروڑوں روپے کا مال فروخت ہوتا تھا لیکن آج وہاں پر ٹالے پڑے ہوئے ہیں۔
دوکان پر جو لوگ کام کرتے تھے انہیں بھی دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہونا پڑ رہا ہے۔