ETV Bharat / state

Malegaon Violence: مالیگاؤں تشدد میں گرفتار لوگوں کی رہائی کی کوششیں جاری - مالیگاوں تشدد معاملہ

ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے کہا کہ مقامی وکلاء کی ٹیم اس پر کام کر رہی ہے۔ اگرنچلی عدالت ملزمین کو ضمانت پر رہا نہیں کرتی ہے تو ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا اور ہائی کورٹ سے ہی ضمانت منظور کروائی جائے گی۔

مالیگاؤں تشدد میں گرفتار بے قصور افراد کی رہائی کی پوری کوشش کی جائے گی

author img

By

Published : Nov 24, 2021, 9:15 PM IST

مالیگاؤں تشدد میں گرفتار ملزمین کو عدالت نے ناسک سینٹرل جیل بھیج دیا۔ تریپورہ میں حالات کشیدگی کے بعد رضا اکیڈمی کے مہاراشٹر بند کے دوران مالیگاؤں، نانڈیڑ، امراوتی و دیگر کچھ شہروں میں تشدد ہوا، جبکہ سیاسی رہنماؤں کے مطابق ایک سازش کے تحت بند کو ناکام اور فسادات جیسا ماحول پیدا کیا گیا۔

اس واقعے کے بعد پولس انتظامیہ کی جانب سے فوری کاروائی شروع کردی گئی۔ مالیگاؤں شہر میں پچاس سے زائد گرفتاریاں ہوئیں جنہیں ناسک سینٹرل جیل بھیج دیا گیا۔

مہاراشٹر مسلم لیگ کے سیکرٹری عبدالرحمن سی ایچ کی ایما پر مالیگاؤں مسلم لیگ کے عہدے داران نے اے ایس پی و پولیس انتظامیہ سے ملاقات کی تھی اور گزارش بھی کی کہ پولیس خاطیوں کو گرفتار کرے اور بے گناہوں کو رہا کرے لیکن اب تک ہوئی گرفتاریوں میں زیادہ تر بے گناہوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بعد ازاں انھیں کورٹ میں پیش کیا گیا جس کے بعد انہیں ناسک سینٹرل بھیج دیا گیا۔ اس پورے معاملے کو لیکر مسلم لیگ کے وفد نے بامبے ہائی کورٹ کے ایڈوکیٹ شاہد ندیم انصاری سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:Blasphemy Law Demand: پیغمبرمحمدؐ بل منظور کرنے کے لیے دھرنا

ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے کہا کہ مقامی وکلاء کی ٹیم اس پر کام کر رہی ہے۔ اگرچہ نچلی کورٹ ملزمین کو ضمانت پر رہا نہیں کرتی ہے تو ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا اور ہائی کورٹ سے ہی ضمانت منظور کی جائے گی۔

شاہد ندیم نے مزید کہا کے مہاراشٹر کے اس پورے معاملے پر ان کی نظر ہے اور لوگ رابطے میں بھی ہیں۔ نیز آئندہ دنوں میں تمام گرفتار بے گناہ افراد کو باعزت بری کرنے کےلیے بھر پور کوشش کی جائے گی۔

مہاراشٹر مسلم لیگ کے نائب صدر ایم اے خالد نے کہا کہ مالیگاؤں تشدد میں گرفتار غریب بے گناہوں کی رہائی و ضمانت کیلئے ہر طرح کا تعاون پیش کیا جائے گا۔

اس سلسلہ میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائےگی جو ملزمین کے اہل خانہ اور وکلاء سے رابطے میں رہ کر پورے معاملے کے حل ہونے تک کوشش کرتی رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.