ETV Bharat / state

وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ کا طلبا کے لیے اہم ٹویٹ

ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ مہاراشٹر میں بڑھتے ہوئے کورونا انفکشن کی وجہ سے جماعت اول تا ہشتم کے ہونے والے امتحانات کو منسوخ کر دیا گیا ہے نیز طلبا و طالبات کو بغیر امتحان کے اگلی جماعتوں میں داخل کر دیا جائے گا

author img

By

Published : Apr 3, 2021, 10:43 PM IST

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ مہاراشٹر میں اس وقت عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال بہت ہی تشویشناک ہے۔

کرونا مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں بھی میں آپ لوگوں سے گفتگو کر رہی ہوں۔

مجھے کہنا ہے کہ اس وقت ہم آن لائن، آف لائن، یوٹیوب،گوگل اور دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعہ تعلیم کو جاری رکھا۔ پہلی سے چوتھی جماعت کی اسکولوں کو ہم اس سال شروع نہیں کر سکے جبکہ پانچویں سے آٹھویں جماعت تک اسکول شروع کیے لیکن کچھ علاقوں میں اسکولیں جاری ہوئیں اور کچھ علاقوں میں نہیں۔جن علاقوں میں اسکول جاری ہوئےوہاں کے طلبائ اپنےتعلیمی نصاب کو مکمل نہیں کر سکے۔

تاہم ہم مستقل طورپر کوشش کر رہےتھے کہ بچوں کو مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعہ ان کی تعلیم جاری رکھ سکیں اور بچوں کی پڑھائی کا نقصان نہ ہوسکے۔ اب کورونا کی صورتحال کو دیکھ کر اور سالانہ تشخیص کے بارے میں فیصلہ کرتے ہوئے اسکول ایجوکیشن میڈیم کے ذریعے یہ فیصلہ کر رہے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ آر۔ٹی۔ای۔ فری ایجوکیشن ایکٹ کے تحت گریڈ جو پہلی سے آٹھویں کلاس میں ہیں انہیں رائٹ ٹو ایجوکیشن اتھارٹی کے تحت آنے والے تمام طلبہ کے امتحانات کو منسوخ کر کے انہیں اگلی جماعتوں میں براہ راست داخل کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.