ETV Bharat / state

ED Summons Aishwarya Rai Bachchan: ایشوریہ رائے بچن ای ڈی دفتر پہنچیں

بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن Bollywood actress Aishwarya Rai Bachchan کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پناما پیپر لیک کیس Panama Papers Leak Case میں سمن جاری کرکے ای ڈی دفتر میں حاضر ہونے کے لیے کہا تھا۔

ایشوریہ رائے بچن ای ڈی دفتر پہنچیں
ایشوریہ رائے بچن ای ڈی دفتر پہنچیں
author img

By

Published : Dec 20, 2021, 3:14 PM IST

ایشوریہ رائے بچن پیر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ Enforcement Directorate کے سامنے پیش ہوئیں۔ اس سے قبل ای ڈی نے پناما پیپرز لیک کیس میں اداکارہ کو سمن جاری کیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس معاملے میں امیتابھ بچن کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

بتادیں کہ پناما پیپرز لیک کیس Panama Papers Leak Case میں ملک اور بیرون ملک کے کئی ایسے سیاستدانوں اور اداکاروں کے نام سامنے آئے تھے جن پر بیرون ملک بینکوں میں اکاؤنٹس رکھنے کا الزام ہے۔ اس فہرست میں امیتابھ بچن کا نام بھی ہے جن پر کم از کم چار شپنگ کمپنیوں میں ڈائریکٹر ہونے کا الزام ہے۔

اس کے ساتھ ہی بچن خاندان کے علاوہ اداکار اجے دیوگن کا نام بھی ان لوگوں میں شامل ہے جنہیں ای ڈی نوٹس بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اپریل 2016 میں پناما کی ایک قانونی فرم موسیک فونسیکا کا ڈیٹا لیک ہوا تھا۔ اسے پناما پیپرز کا نام دیا گیا تھا۔ لیک ہونے والے ڈیٹا کی بنیاد پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ بہت سے بھارتی باشندوں نے ٹیکس ہیونز Tax Havens میں کمپنیاں کھول کر ٹیکس کی ہیرا پھیری کی ہے۔ ان پر بیرون ملک پیسہ چھپانے اور حکومتی ٹیکس چوری کرنے کا الزام تھا۔ اس معاملے میں امیتابھ بچن اور ایشوریہ کے نام بھی سامنے آئے تھے۔ فہرست میں 500 بھارتیوں کے نام ہیں جن میں سیاستدان، اداکار، کھلاڑی، تاجر شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.