ETV Bharat / state

ED Action Against Sanjay Raut: شیوسینا لیڈر سنجے راوت کے خلاف ای ڈی کی بڑی کارروائی - شیوسینا کے راجیہ سبھا رکن سنجے راوت

شیوسینا کے راجیہ سبھا رکن سنجے راوت کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ان کی بیوی کی کروڑوں کی جائیداد ضبط کی ہے جب کہ ای ڈی نے ممبئی کے دادر علاقے میں زمین کے 8 پلاٹ اور ایک فلیٹ ضبط کیا ہے۔ ED Action Against Sanjay Raut

شیوسینا کے راجیہ سبھا رکن سنجے راوت
شیوسینا کے راجیہ سبھا رکن سنجے راوت
author img

By

Published : Apr 5, 2022, 4:01 PM IST

ای ڈی کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ گرو آشیش کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹیڈ کو 672 کرایہ داروں کی بحالی کے لیے پترا چل پروجیکٹ کو تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ راکیش کمار وادھوان، سارنگ وادھوان اور پروین راوت گرو آشیش کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ڈائریکٹر تھے۔ سوسائٹی مہاڈا اور گرو آشیش کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹیڈ کے درمیان ایک سہ فریقی معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔ ED Attaches Assets of Varsha Raut Wife of Sanjay Raut

  • #UPDATE | Enforcement Directorate attached Shiv Sena leader Sanjay Raut's Alibaug plot & one flat in Dadar, Mumbai in connection with the Rs 1,034 crore Patra Chawl land scam case.

    — ANI (@ANI) April 5, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

معاہدے کے مطابق ڈیولپر کرایہ داروں کو 672 فلیٹس فراہم کرے گا اور مہاڈا کے لیے فلیٹ تیار کرے گا اور پھر بقیہ رقبہ ڈیولپر فروخت کردے گا۔ گرو آشیش کنسٹرکشن کے ڈائریکٹر نے 9 ڈیولپرز کو ایف ایس آئی بیچ کر مہاڈا کو گمراہ کیا اور 672 بے گھر افراد کے لیے تقریباً 901.79 کروڑ روپے کی وصولی کی اور مہاڈا کے حصے کی کوئی بحالی نہیں کی گئی۔ مزید گرو آشیش کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹیڈ نے بھی میڈوز کے نام سے ایک پروجیکٹ شروع کیا ہے اور فلیٹ خریداروں سے تقریباً 138 کروڑ روپے کی بُکنگ کروالی۔

ای ڈی کی پریس ریلیز
ای ڈی کی پریس ریلیز

منی ٹریل کی تحقیقات سے اب تک پتہ چلا ہے کہ ایچ ڈی آئی ایل سے پروین راوت کے اکاؤنٹ میں تقریباً 100 کروڑ روپے منتقل کیے گئے ہیں۔ یہ رقم پروین راوت نے اپنے قریبی ساتھیوں، خاندان کے افراد، ان کی کاروباری تنظیموں وغیرہ کے مختلف کھاتوں میں منتقل کی تھی۔ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ 2010 میں جرم سے حاصل کی گئی رقم میں سے 55 لاکھ روپے مسز ورشا راوت کے اکاؤنٹ میں جمع کر دیے گئے تھے۔ ورشا راوت سنجے راوت کی بیوی ہیں۔

  • #WATCH "... I'm not one to get scared, seize my property, shoot me, or send me to jail, Sanjay Raut is Balasaheb Thackeray's follower & a Shiv Sainik, he'll fight & expose everyone. I'm not one to stay quiet, let them dance. The truth will prevail": Shiv Sena leader Sanjay Raut pic.twitter.com/UzIdBKN9mc

یہ بھی پڑھیں: مودی حکومت بےروزگاری دور کرنے میں ناکام؟ سنجےراوت

یہ معاملہ پترا چال اراضی گھوٹالہ سے متعلق ہے۔ اس میں ای ڈی نے 11 کروڑ کی جائیداد ضبط کی ہے۔ اس میں سے 9 کروڑ کی جائیداد پروین راوت کی ہے۔ ساتھ ہی 2 کروڑ کی جائیداد سنجے راوت کی بیوی کی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 1,034 کروڑ روپے کے پترا چال اراضی مبینہ بدعنوانی معاملے میں شیوسینا لیڈر سنجے راوت کی اہلیہ کے اثاثے ضبط کر لیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس میں علی باغ میں پلاٹ اور دادر میں فلیٹ شامل ہیں۔ اس معاملے میں سنجے راوت کے دوست پروین راوت کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ ای ڈی نے گزشتہ ہفتے اس معاملے میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ جانچ کے دوران ای ڈی کو پتہ چلا تھا کہ جائیداد کی خریداری میں جرم کا راستہ اختیار کیا گیا تھا۔

اس معاملے میں سنجے راوت نے ای ڈی کی کارروائی پر ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ''استیہ میو جیتے' وہیں اس پر بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا کا بیان بھی آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنجے راوت نے ای ڈی کو بتایا تھا کہ انہوں نے 55 لاکھ روپے کا چیک پروین راوت کو واپس کر دیا ہے۔ پروین اب جیل میں ہیں، سوال یہ ہے کہ کیا سنجے راوت ان کے بزنس پارٹنر تھے؟ میں نے ای ڈی سے اس معاملے میں سنجے راوت کے کردار کی تحقیقات کا مطالبہ اٹھایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.