ETV Bharat / state

ED Raids Dawood's Sister Haseena Parkar: داؤد ابراہیم کی بہن کے گھر پر ای ڈی کی چھاپہ ماری

author img

By

Published : Feb 15, 2022, 12:42 PM IST

Updated : Feb 15, 2022, 2:25 PM IST

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ Enforcement Directorate نے داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر سمیت ممبئی میں دیگر 10 مقامات پر چھاپے ماری کی ہے۔

حسینہ پارکر کے گھر ای ڈی کا چھاپہ
حسینہ پارکر کے گھر ای ڈی کا چھاپہ

منی لانڈرنگ کی جانچ کر رہے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ممبئی میں انڈر ورلڈ سے وابستہ لوگوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا۔ ای ڈی کے اہلکار گینگسٹر داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کے ممبئی میں واقع گھر بھی پہنچے۔ ای ڈی کی یہ کارروائی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے درج ایف آئی آر کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔

حسینہ پارکر کے گھر ای ڈی کا چھاپہ

ای ڈی کی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ داؤد ابراہیم مہاراشٹر اور اس کے آس پاس ایک منظم جرائم گروپ چلا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے کیس میں ایک سیاستداں کا نام بھی جُڑا ہوا ہے۔ داؤد ابراہیم اور اس سے جُڑے ہوئے افراد کے خلاف یو اے پی اے کے تحت معاملات درج ہیں اور این آئی اے بھی اسی سلسلے میں کارروائی کر رہی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے نیا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ اس کے تحت اب این آئی اے کو داؤد ابراہیم سے متعلق معاملات کی جانچ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

ای ڈی کے مطابق کی پراپرٹی کی خرید و فروخت میں منی لانڈرنگ ہوئی ہے جس کے سب ممبئی کے متعد ٹھکانوں پر کارروائی جاری ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ای ڈی نے منی لانڈرنگ کو لے کر داؤد ابراہیم کے خلاف بھی معاملہ درج کیا ہے۔ اس بارے میں این آئی اے نے اپنی تفصیلی رپورٹ مرکزی حکومت کو سونپی تھی جس میں اس بات کا ذکر تھا کہ ممبئی میں کئی سیاسی شخصیتات کے انڈرولڈ سے مراسم ہیں۔

Last Updated : Feb 15, 2022, 2:25 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.