کولہاپور: ریاست مہاراشٹر کے رتناگیری ضلع کے سنگمیشور-دیورکھ علاقے میں منگل کو زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.4 ناپی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے چند سیکنڈ کے لیے محسوس کیے گئے۔ Earthquake in Ratnagiri of Maharashtra
زلزلے کا مرکز رتناگیری ضلع میں سنگمیشور-دیورخ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں تھا، جو ستارہ ضلع کے کویانا نگر سے تقریباً 16 کلومیٹر دور تھا۔ اس میں کسی جان ومال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Earthquake in Delhi دہلی این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے
یو این آئی