ETV Bharat / state

Dua Foundation Aurangabad: اورنگ آباد میں خواتین کو خود کفیل بنانے کیلئے دعا فاؤنڈیشن کوشاں - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

اورنگ آباد کے مولانا آزاد ریسرچ سینٹر میں خواتین اور طالبات کو خودکفیل بننے میں تعاون فراہم کرنے کے لیے دعا فاؤنڈیشن کی جانب سے ٹیلرنگ، مہندی ڈیزائن اور دیگر کورسیز کی مفت تربیت کے سلسلہ میں پروگرام منعقد کیا گیا اور اس فاؤنڈیشن کے تحت ہزاروں خواتین جو خود کفیل بن چکی ہیں، انہیں انعامات اور اعزازات سے نوازا گیا۔ Dua Foundation Aurangabad

Dua Foundation Aurangabad
Dua Foundation Aurangabad
author img

By

Published : Jul 13, 2022, 2:54 PM IST

اورنگ آباد: مہنگائی کے اس دور میں سب سے زیادہ متاثر اگر کوئی طبقہ ہے تو وہ ہیں خواتین، اب ایک کمانے اور سب کھانے کا تصور محال ہوچکا ہے، ایسے حالات میں خواتین بھی اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے لیے تگ ودو میں مصروف ہیں، ایسی ضرورت مند اور مستحق خواتین کو بااختیار اور ہنر مند بن بنانے کا بیڑا اٹھایا ہے اورنگ آباد کی دعا فاؤنڈیشن Dua Foundation Aurangabad نے پچھلے سات سال میں اس فاؤنڈیشن کے تحت ہزاروں خواتین خود کفیل بن چکی ہیں۔ The Key Role of Dua Foundation in Making Women Self Sufficient in Aurangabad

اورنگ آباد میں خواتین کو خود کفیل بنانے میں دعا فاؤنڈیشن کا کلیدی رول

یہ بھی پڑھیں:

اورنگ آباد کے مولانا آزاد ریسرچ سینٹر میں سینکڑوں خواتین اور طالبات کا یہ ہجوم قرعہ اندازی میں اپنا نام سننے کے لیے بے تاب ہے، خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیے دعا فاؤنڈیشن کی جانب سے پچھلے سات سال سے ٹیلرنگ، مہندی ڈیزائن اور دیگر کورسیز کی مفت میں تربیت دی جاتی ہیں، مختصر مدتی ان کورسیز میں قرعہ اندازی کے ذریعے داخلہ ہوتا ہے، ایم پی امتیاز جلیل کی سرپرستی میں چلنے والا یہ ادارہ خواتین کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں، اس تقریب میں ٹیلرنگ امتحان میں کامیاب طالبات و خواتین کو مفت میں سلائی مشین تقسیم کی جارہی ہیں اسی طرح نئے داخلے بھی ہورہے ہیں۔

دعا فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ فاؤنڈیشن کے تحت بڑے پیمانے پر فلاحی کام کیے جارہے ہیں جن میں فری ایمبولینس خدمات، جاب الرٹ اور دعا بنک اس کے علاوہ فاؤنڈیشن خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر آگے لانے کی کوشش میں مصروف ہے، پچھلے سات برسوں میں ایک ہزار کے قریب خواتین و طالبات نے اس ادارے سے استفادہ کیا۔

دعا فاؤنڈیشن کے تحت ٹیلرنگ کی کلاسیز کے لیے ہر بیچ میں ساٹھ خواتین کا قرعہ انداز ی کے ذریعے سلیکشن ہوتا ہے، کامیاب خواتین کو کورس مکمل ہونے پر مفت میں سلائی مشینیں تقسیم کی جاتی ہیں، دعا فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں کے مطابق اس کار خیر کے لیے حکومت سے کسی قسم کی امداد نہیں لی جاتی، فاؤنڈیشن کی تمام تر سرگرمیاں کمیونٹی کے تعاون سے انجام دی جاتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.