ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں جاب میلے کا اہتمام - اردو نیوز مہاراشٹر

اور نگ آباد میں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کے لیے اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل کی جانب سے ایک جاب فیئر کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس جاب میلے میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی جن میں 900 سے زائد بے روزگار نوجوان مختلف کمپنیوں میں روزگار سے وابستہ ہوئے۔

dua foundation organized job fair in aurangabad
اورنگ آباد میں جاب میلے کا انعقاد
author img

By

Published : Jan 5, 2021, 6:23 PM IST

لاک ڈاؤن کے بعد بے روزگاری غریب اور متوسط گھرانے کے افراد کے لیے سب سے بڑا مسئلہ بن گئی ہے، لاکھوں کی تعداد میں نوجوان روزگار سے محروم ہوگئے۔ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے جاب میلے کی ضرورت کو شدت سے محسوس کیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

اس معاملے میں دعا فاؤنڈیشن اور دیگر فلاحی تنظیموں کے اشتراک سے جاب میلے کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں تین ہزار سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا۔

اس طرح پندرہ سے زائد کمپنیوں کے ذمہ داروں نے ان نوجوانوں کے انٹرویو لیے اور ایک ہزار کے قریب بے روزگار نوجوانوں کا انتخاب کیا۔

dua foundation organized job fair in aurangabad
اورنگ آباد میں جاب فیئر

رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کے دفتر میں ہونے اس جاب میلے سے قبل بے روزگار نوجوانوں کو باضابطہ انٹرویو کی تیاری سے لے کر جاب کے حصول تک تمام تکنیکی باتوں سے واقف کروایا گیا تاکہ جاب کے ملنے کے بعد انھیں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔

مزید پڑھیں:

حج ہاؤس میں رقص سرور کی محفلیں، ویڈیو وائرل

رکن پارلیمان امتیاز جلیل کی دعا فاؤنڈیشن کے تحت یہ دوسرا جاب میلا تھا، اس سے قبل بھی سینکڑوں نوجوانوں کو اسی طرح سے روزگار سے جوڑا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.