ETV Bharat / state

Drugs Party Case: آرین خان کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ - ڈرگس پارٹی

ڈرگس پارٹی معاملے میں گرفتار آرین خان کی ضمانت کی عرضی پر اسپیشل این ڈی پی ایس کورٹ نے اپنا فیصلہ 20 اکتوبر تک محفوظ رکھا ہے۔ آرین خان آرتھر روڈ جیل میں بند ہیں۔

آرین خان
آرین خان
author img

By

Published : Oct 14, 2021, 5:14 PM IST

Updated : Oct 14, 2021, 6:50 PM IST

ممبئی سے گوا جارہی کروز سے گرفتار آرین خان کی ضمانت کی عرضی پر آج اسپیشل این ڈی پی ایس کورٹ میں سماعت ہوئی جہاں کورٹ نے 20 اکتوبر تک اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

آرین خان نے اپنی درخواست میں کہا کہ میں بے گناہ ہوں، میں نے کوئی جرم نہیں کیا۔ مجھے اس معاملے میں پھنسایا گیا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ 'یہ بتانے کے لیے ریکارڈ میں کچھ بھی نہیں ہے کہ درخواست گزار (آرین خان) کسی بھی نشہ آور چیز کی تیاری، برآمدگی، فروخت یا خریداری میں ملوث ہے۔

دوسری جانب آرین خان اور 5 دیگر کو ان کی کووڈ رپورٹ منفی آنے کے بعد انہیں کوارینٹین بیرک سے جیل کے کامن سیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ممبئی کی سیشن کورٹ میں طویل سماعت کے بعد عدالت نے کروز سے ممنوعہ منشیات ضبط کرنے کے سلسلے میں گرفتار آرین خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

اب عدالت اس معاملے میں حتمی فیصلہ 20 اکتوبر کو سنائے گی۔

این سی بی نے آرین خان کی ضمانت کے خلاف عدالت کے سامنے کئی دلائل پیش کئے تھے۔

اپنے دلائل میں این سی بی نے عدالت کو بتایا کہ 'تفتیش مکمل ہونے تک ضمانت دینا کیس پر منفی اثرات چھوڑ سکتا ہے۔

این سی بی کی جانب سے آرین خان کی ضمانت کے خلاف عدالت میں پیش کردہ دلائل درج ذیل ہیں۔

این سی بی نے کہا کہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر آرین اور ارباز دونوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

  • منشیات کے ریکیٹ میں غیر ملکی روابط کی جانچ ضروری ہے۔
  • دونوں ملزمین اس سے پہلے بھی منشیات لیتے رہے ہیں۔
  • دونوں کی واٹس ایپ چیٹس کو چیک کرنا ضروری ہے۔
  • منشیات نہیں ملی لیکن آرین خان سازش کا حصہ ہیں۔
  • آرین خان کے دوست ارباز مرچنٹ سے منشیات برآمد ہوئی ہیں۔
  • برآمد شدہ ڈرگس کی مقدار زیادہ تھی اور دونوں منشیات استعمال کرنے والے تھے۔
  • آرین نے پہلی بار ڈرگس نہیں لی ہے، وہ چند برسوں سے ڈرگس لے رہا ہے۔
  • آرین خان نے ڈرگس کے بارے میں طویل چیٹ کی تھی۔
  • اگر ڈرگس نہیں ملتی ہے تو سیکشن 37 لاگو ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نچلی عدالت نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) سے کہا تھا کہ وہ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان سے متعلق اس کیس میں عدالت میں اپنا جواب داخل کرے۔ این سی بی پہلے ہی عدالت میں اپنا بیان داخل کر چکی ہے۔

دوسری جانب آرین خان اور 5 دیگر افراد کی کووڈ رپورٹ منفی آنے کے بعد جیل میں کوارنٹین بیرک سے کامن سیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ آرتھر روڈ جیل سپرنٹنڈنٹ نتن وائیچل نے یہ معلومات دی۔

Last Updated : Oct 14, 2021, 6:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.