ETV Bharat / state

Awareness Programme اورنگ آباد میں نشہ و منشیات کے خلاف بیداری پروگرام - مولانا آزاد کالج اور آل انڈیا پیام انسانیت

اورنگ آباد کے مولانا آزاد کالج اور آل انڈیا پیام انسانیت کے اشتراک سے درگ فری سٹی عنوان سے منشیات کے خلاف تحریک کے تحت بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کی معزز شخصیات نے شرکت کی

اورنگ آباد میں نشہ و منشیات کے خلاف بیداری پروگرام

author img

By

Published : Jul 21, 2023, 5:19 PM IST

اورنگ آباد میں نشہ و منشیات کے خلاف بیداری پروگرام

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے مولانا آزاد کالج اور آل انڈیا پیام انسانیت کے اشتراک سے درگ فری سٹی عنوان سے منشیات مخالف تحریک کے تحت بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میںمہمانان خصوصی کی حیثیت سے شہر کے پولس کمشنر ڈاکٹر منوج لوہیا، ماہر نفسیات ڈاکٹر فیصل خلجی، کل ہند تحریک پیام انسانیت فورم شاخ اور نگ آباد کے روح رواں مولانا محمد جنید فاروقی و دیگر معززین موجود تھے۔

واضح رہے کہ کل ہند تحریک پیام انسانیت فورم اورنگ آباد گزشتہ پانچ سالوں سے شہر میں منشیات مخالف مہم چلا رہی ہے جس کے سبب اب تک 860 سے زائد نوجوان نشہ و منشیات کا استعمال چھوڑ کر نارمل زندگی گزار رہے ہیں۔

شہر کے مختلف کالجوں کے ساتھ کل ہند تحریک پیام انسانیت فورم اشتراک کر کے وہاں اینٹی ایڈکشن کمیٹی تشکیل دے رہی ہے تاکہ طلباء طالبات منشیات سے دور رہ سکیں اور اگر کوئی غلط عادتوں میں ملوث ہو تو اس کی کاؤنسلنگ اور رہنمائی کی جاسکے۔اس کا علاج کیا جاسکے۔ اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پولیس کمشنر ڈاکٹر منوج لوہیا نے کہا کہ ہم اس شہر کو ڈرگس فری شہر بنانا چاہتے ہیں۔ اس کے لئے ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ طالب علمی کے دور میں اچھی بری صحبتیں رہتی ہیں اگر کوئی بری صحبت کا شکار ہو کر مختلف غلط عادتوں میں ملوث ہو جاتا ہے تو ہمارا کام ہے کہ ہم اس کی کاؤنسلنگ کریں اور اسے اچھے راستے کی طرف بلائیں مولانا محمد جنید فاروقی نے کل ہند تحریک پیام انسانیت فورم کا تعارف اور نشہ مخالف مہم کی تفصیلات بیان کیں۔

یہ بھی پڑھیں:Covid Scam Case سنجے راؤت کے قریبی سمیت دو لوگوں کو ای ڈی نے کووڈ گھوٹالہ معاملہ میں گرفتار کیا

صدارتی خطاب میں مولانا آزاد کالج کے پرنسپل ڈاکٹر مظہر احمد فاروقی نے پیام انسانیت فورم اور مولانا آزاد کالج کے اشتراک سے سابق میں کی گئی سرگرمیوں کو بیان کرتے ہوئے پولیس کمشنر ڈاکٹر منوج لوہیا کو یقین دیا کہ وہ ڈرگس فری سٹی مہم میں ان کا ہر ممکن تعاون کریں گے۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر فیروز پٹھان نے کی اس موقع پر طلباء طالبات کے علاوہ اسٹاف ممبران و عہدیداران کثیر تعداد میں موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.