ETV Bharat / state

108th National Science Congress ڈی آر ڈی او نے بنایا بم کا پتہ لگانے والا روبوٹ، جلد ہی فوج میں شامل کیا جائے گا - مہاراشٹر نیوز

انڈین ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او ) نے ایک منفرد روبوٹ تیار کیا ہے۔ یہ روبوٹ بم کا پتہ لگاکر اسے تباہ بھی کرسکتا ہے۔ DRDO Displays Newly Developed CSROV Robot

ڈی آر ڈی او نے بنایا بم کا پتہ لگانے والا روبوٹ

author img

By

Published : Jan 7, 2023, 10:14 AM IST

ناگپور: بھارتی فوج کی طاقت کو مزید بڑھانے کے لیے انڈین ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) نے بم کا پتہ لگاکر اور اسے تباہ کرنے والا روبوٹ تیار کیا ہے۔ جلد ہی اس روبوٹ کو بھارتی فوج میں شامل کیا جائے گا۔ فی الحال، اس روبوٹ کو ڈی آر ڈی او کے ذریعے انڈین سائنس کانگریس میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔ روبوٹ کو دیکھنے کے لیے عام شہریوں کے ساتھ اسکول کے طلبا بھی کثیر تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔ DRDO Displays Newly Developed CSROV Robot

راشٹرسنت تکڈوجی مہاراج ناگپور یونیورسٹی کے احاطے میں 108ویں انڈین سائنس کانگریس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہاں سیکڑوں تجرباتی اور سرگرمیوں کے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ تاہم ڈی آر ڈی او کیمپ میں سب سے زیادہ بھیڑ دیکھی گئی۔ ہر بھارتی کو فوج کی شاندار تاریخ کو جاننے کی خواہش ہے اس کے ساتھ ہی، فوج کی ٹیکنالوجی اور وسائل حاصل کرنے کے لیے روزانہ ہزاروں شہری ڈی آر ڈی او کی جانب سے لگائی گئی نمائش میں آ رہے ہیں۔ DRDO Displays Newly Developed CSROV Robot

بھارتی فوج سرحد پار دشمنوں اور ملک میں سرگرم دشمنوں سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ دشمنوں کو شکست دیتے ہوئے جوانوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ تاہم اس نئی تحقیق سے فوجیوں کی قیمتی جانیں بچ سکیں گی۔ شدت پسند جانی نقصان پہنچانے کی نیت سے پرہجوم جگہوں پر بم نصب کرتے ہیں۔ اب روبوٹ ایسی جگہ پر رکھے بم کو تلاش کرنے کی ذمہ داری نبھانے جارہا ہے۔ یہی نہیں بلکہ یہ روبوٹ اس بم کو ڈھونڈ کر تباہ کرنے والا ہے۔ DRDO Displays Newly Developed CSROV Robot

اس روبوٹ کا نام ConfindSpace Remotely Operated Vehicle ہے۔ اس روبوٹ کو 200 سے 500 میٹر کے فاصلے کی دوری سے مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔ اس روبوٹ کو ریلوے اسٹیشنوں جیسی بھیڑ والی جگہوں پر بھی بہت آرام سے چلایا جاسکتا ہے۔ ڈی آر ڈی او حکام نے بتایا ہے کہ روبوٹ میں کئی کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور یہ روبوٹ دھماکہ خیز مواد کے مقامات پر لے جا کر بموں کو تباہ کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ممبئی کے انجنئیر نے بنایا ایسا روبوٹ جو کورونا بحران میں ہو سکتا ہے مددگار

ڈی آر ڈی او نے بنایا بم کا پتہ لگانے والا روبوٹ، جلد ہی فوج میں شامل کیا جائے گا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.