ETV Bharat / state

بی جے پی رانے کے ساتھ کھڑی ہے، تھپڑ والے تبصرے کو خارج کیا: فڈنویس

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے منگل کے روز کہا کہ پارٹی، مرکزی وزیر نارائن رانے کے ساتھ کھڑی ہے اور وہ وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے خلاف ان کے’تھپڑ‘ والے تبصرے کو واضح طور پر خارج کرتی ہے۔

author img

By

Published : Aug 24, 2021, 10:23 PM IST

بی جے پی رانے کے ساتھ کھڑی ہے، تھپڑ والے تبصرے کو خارج کیا: فڑنویس

بی جے پی کے سینیئر رہنما اور مہاراشٹر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر دیویندر فڈنویس نے کہا کہ پارٹی رانے کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ انہوں نے مہا وکاس اگھاڑی حکومت پر بی جے پی کے رہنماؤں کے خلاف پولیس کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے میڈیا سے کہا کہ پارٹی رانے کے ٹھاکرے کو ’تھپڑ‘ مارنے کی دھمکی والے تبصرے کی حمایت نہیں کرتی ہے لیکن مرکزی وزیر کے خلاف مہاراشٹر حکومت کی جانب سے ’سنگین جرم‘ کو کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کرے گی۔

فڑنویس نے کہا کہ بیانات پر ناقابل شناخت الزام لگ سکتے ہیں لیکن وہ غیرقانونی طور پر اسے ’قابل شناخت‘ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر رانے کی گرفتاری کے بعد جاری ’جن آشیرواد یاترا‘ کو روکا نہیں جائے گا اور اسے قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر پروین دریکر، اشیش شیلار وغیرہ رہنما جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مرکزی وزیر نارائن رانے کے خلاف شیو سینا کا اورنگ آباد میں احتجاج

انہوں نے کہا کہ ’حکومت رانے کے خلاف فوری طور پر قدم اٹھارہی ہے لیکن انہوں نے مہاراشٹر میں بھارت ماتا اور ہندتوا کو گالی دینے والے شرجیل عثمان کے خلاف کارروائی کرنے میں تیزی نہیں دکھائی، ان (ایم وی اے) میں کوئی ہمت نہیں ہے‘۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.