اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع مراٹھواڑہ کا سب سے بڑا سرکاری اسپتال گھاٹی جہاں پر کئی سارے غریب لوگ اپنے علاج کی غرض سے پہنچتے ہیں، وہاں مجلس اتحاد المسلمین کے شہر یونٹ کی جانب سے سرکاری ہسپتال میں دوائیوں کا عطیہ دیا گیا۔ پچھلے کئی مہینوں سے اسپتال میں دوائیوں کی قلت سے مریضوں کے رشتے داروں کو پریشانی ہو رہی تھی اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم آئی ایم نے دوائیوں کا عطیہ دیا ساتھ ہی کارگزار ڈین نے سماجی تنظیموں سے امداد کی اپیل کی۔ Donation of medicines to a government hospital by MIM's city unit
مراٹھواڑہ کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال گھاٹی دواخانے میں دواؤں کی قلت کو دیکھتے ہوئے ایم آئی ایم شہر یونٹ کی جانب سے گھاٹی دواخانے کے مریضوں کے لیے دوائیں عطیہ کی گئیں، ان دواؤں میں وبائی امراض کے علاوہ دیگر تمام امراض کی دوائیں شامل ہیں، ایم آئی ایم لیڈروں کا کہنا ہے کہ گھاٹی دواخانے میں غریب اور ضرورتمند مریضوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا گیا، واضح رہے کہ اورنگ آباد کے گھاٹی دواخانے میں روزانہ ہزاروں مریض آتے ہیں اور سینکڑوں مریضوں کو علاج کی غرض سے داخل کیا جاتا ہے، ایسے میں اکثر گھاٹی دواخانے میں دواؤں کی قلت کا سامنا رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
- اورنگ آباد: ایم آئی ایم کی جانب سے خواتین کا یک روزہ ورکشاپ
- Imtiyaz Jaleel on Muslim Voters: 'ووٹ لینے سب آئیں گے لیکن درد بانٹنے صرف ایم آئی ایم آئے گی'
گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال اورنگ آباد کی ایکٹنگ ڈین میناکشی بھٹا چاریہ نے بتایا ہے کہ گھاٹی ہسپتال میں آنے والے لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اگر بات کی جائے صرف میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کی تو یہاں پر تین سو مریض آتے ہیں اور انہیں کم از کم دس دوائی لگتی ہے، جس کی وجہ سے دوائیوں میں کمی ہو جاتی ہے۔ کار گزار ڈین نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین نے جس طرح سے دوائیوں کا عطیہ دیا ہے۔ اسی طرح دوسری تنظیموں کو بھی اسپتال میں دوائیوں کا عطیہ دینا چاہیے تاکہ غریب اور ضرورت مندوں کو علاج کے دوران کچھ حد تک راحت مل سکے۔