ETV Bharat / state

Uddhav Thackeray On BJP بی جے پی ہندوتوا سے ناواقف، ان کا ہندوتوا گائے، گئو مُتر تک ہی محدود ہے: ادھو ٹھاکرے

مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی و شیوسینا یو ٹی بی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کیا کہ یہ لوگ نہیں جانتے کہ ہندوتوا کیا ہے۔ان کا ہندوتوا تو بس گائے اور گئومُتر تک ہی محدود ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 24, 2023, 10:03 AM IST

جلگاؤں: شیوسینا ادھو بالا صاحب ٹھاکرے (یو ٹی بی) کے سربراہ ادھوٹھاکرے نے اتوار کے روز کہا کہ حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نہیں جانتی کہ ہندوتوا کیا ہے۔ ہندوتوا ذاتی مفاد کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ ایک راشٹروادی ہے۔ بی جے پی یہ نہیں جانتی ہے کہ ہندوتوا کیا ہے۔ان کا ہندوتوا گائے اور گومُتر کے ارد گرد مرکوز ہے۔ ایک ریاست میں گائے کے ذبیحہ پر پابندی ہے لیکن دوسری ریاستوں میں نہیں ہے۔ یہ ان کا ہندوتوا ہے۔ کل شام جلگاؤں کے پاچورہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے اس الزام سے انکار کیا کہ انہوں نے ہندوتوا کو چھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نومبر 2019 میں وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے کے بعد تمام مذاہب کے ساتھ یکساں سلوک کیا گیا۔ انہوں نے پوچھا کہ ' میں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کانگریس اور راشٹر وادی کانگریس کے ساتھ اتحاد کیا ہوں۔۔۔ میں ہندوتوا کو نہیں چھوڑا اور اسے کبھی نہیں چھوڑوں گا۔۔ ایک مثال بتائے کہ جس سے آپ کو لگے کہ میں نے ہندوتوا چھوڑ دیا ہے۔

بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی جانچ ایجنسیاں کے تعاؤن سے دوسرے لوگوں اور پارٹیوں کو کچلنا یا حریف سیاسی جماعتوں کی خواتین لیڈروں پر حملہ کرنے کے لیے گنڈوں کو کھلا چھوڑ دینا یہ ہمارا ہندوتوا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں - کیا بی جے پی ہمارے سامنے چیلنج ہے؟ میں کہتا ہوں کہ بی جے پی کوئی چیلنج نہیں ہے۔ ہمارے سامنے اصل چیلنج یہ ہے کہ بی جے پی ملک کو جو نقصان پہنچا رہی ہے اسے کیسے کم کیا جائے۔ انہوں نے سوال کیا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ آپ کی پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونے والے تمام بدعنوان لوگ اچانک صاف ہوجائیں اور کہا کہ بی جے پی ہر اس شخص کا شکار کرتی ہے جو ان کی مخالفت کرتا ہے یا انہیں چیلنج کرتا ہے۔ وزیر اعلی ایکناتھ شندے کی شیو سینا پر تنقید کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہا کہ اس بھیڑ کو دیکھ کر، پاکستان بھی کہے گا کہ اصل شیو سینا کون ہے... صرف مودی کے ذریعہ مقرر کردہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کو ہی یہ احساس نہیں ہو سکا۔

انہوں نے کہا، "کچھ ملک مخالفین اور چور (شندے) کا خیال تھا کہ وہ شیوسینا ہیں۔ ارے ہٹ۔۔۔انسانیت کے اس سمندر کو دیکھیں۔۔آپ کی یہ بھیڑ جلد ہی جل جائے گی۔۔مہاراشٹر میں قدرتی آفات اور کورونا وائرس سے ہم نے مؤثر طریقے سے نمٹا لیکن یہ اب یہ حکومت خود ریاست کے لیے ایک آفت ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو اب یہ اعلان کرنا چاہئے کہ کیا وہ شندے کی قیادت میں اگلا الیکشن لڑنے جارہے ہیں اور اگر نہیں، تو کیا رپورٹ درست ہیں کہ تمام 48 لوک سبھا سیٹوں پر صرف بھارتیہ جنتا پارٹی ہی مقابلہ کرے گی۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ انہوں نے پارٹی کو چُرا لیا، انہوں نے کمان اور تیر کا نشان چھین لیا اور میرے والد (مرحوم بالاصاحب ٹھاکرے) کو چرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جن کے پاس کچھ نہیں ہے وہ اس طرح کی چوری کرتے ہیں... پہلے آپ (ووٹر) انہیں چنیں اور ڈال دیں گھوڑے پر، وہ اب اپنے اونچے گھوڑے سے کھینچے جانے کے لائق ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Sanjay Raut On Shinde Government شندے حکومت 15 دنوں میں گر جائے گی، سنجے راوت کا دعویٰ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.