ETV Bharat / state

بھیونڈی: پرائمری ہیلتھ سنٹرز پر ڈاکٹرز کی تقرری

بھیونڈی میں کووڈ۔19 مریضوں کو طبی سہولت فراہم کرنے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں واقع 15 پرائمری ہیلتھ سینٹرز کے انچارج ڈاکٹروں کی تقرری ہوئی ہے۔

پرائمری ہیلتھ سینٹروں پرڈاکٹرز کی تقرری
پرائمری ہیلتھ سینٹروں پرڈاکٹرز کی تقرری
author img

By

Published : Jun 30, 2020, 7:15 PM IST

مہاراشٹر کے پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں کووڈ۔ 19 سے متاثر مریضوں کی تعداد میں ہونے والے بے تحاشہ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

شہر کے نجی دواخانہ بند ہونے اور وقت پر علاج فراہم نہ ہونے کے سبب بہت سے مریضوں کی موت رہی ہے۔

ان اموات پر قابو پانے کے لئے میونسپل کمشنر ڈاکٹر پنکج آشیا نے کورونا وائرس کے دور ان شہریوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے مختلف علاقوں میں واقع 15 پرائمری ہیلتھ سینٹروں کے انچارج ڈاکٹروں کی تقرری کی ہے۔

میونسپل کارپوریشن نے ان ڈاکٹرز کا نام اور موبائل نمبرز کی فہرست بھی عام شہریوں کے لئے جاری کی ہے تاکہ شہریوں کو طبی سہولیات حاصل کرنے میں آسانی ہو۔

واضح ہوکہ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق، گائتری نگر ہیلتھ سینٹر کے انچارج ڈاکٹر تیجس ویشے، ندی ناکہ ہیلتھ سینٹر کے انچارج ڈاکٹر پراجکتا مورے،نئی بستی ہیلتھ سینٹر کے انچارج ڈاکٹر سُننداکامبلے، شانتی نگر ہیلتھ سینٹرکے انچارج ڈاکٹر ارم، کامت گھر ہیلتھ سینٹر کے انچارج ڈاکٹر مینل پشتے، پدما نگر ہیلتھ سینٹرکے انچارج ڈاکٹر دپتی پاٹل، انجورپھاٹا ہیلتھ سینٹرکے انچارج ڈاکٹر ورشا باروڈ،اعظمی نگر ہیلتھ سینٹرکے انچارج ڈاکٹر شمیم انصاری، عید گاہ روڈ ہیلتھ سینٹر کے انچارج ڈاکٹر روبینہ، سنگم پاڑا ہیلتھ سینٹر کے انچارج ڈاکٹرثمینہ، غیبی نگر ہیلتھ سینٹر کے انچارج ڈاکٹر راہول لوکڑے، لتنگرہیلتھ سینٹرکے انچارج ڈاکٹر سوپنالی جادھو، اوچت پاڑہ ہیلتھ سینٹر کے انچارج ڈاکٹر روینہ اریکر اور بھنڈاری کمپاؤنڈ ہیلتھ سینٹرکے انچارج ڈاکٹر ابھیشیک تھلے کو مقرر کیا گیا ہے۔

چیف میڈیکل آفیسر کی معطلی کا مطالبہ شہر کی سیاسی سماجی تنظیموں کے جانب سے کیا جارہا ہے۔

غورطلب ہے کہ پی پی ای کٹ، ماسک اور سینیٹائزر میں بدعنوانی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جیوونت دھولے کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

فوری طور پر انہیں ان کے عہدے سے ہٹا کر تجربہ کار ایم ڈی ڈاکٹر کو میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صحت کا سربراہ بنائے جانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے تاکہ شہر میں بے قابو ہورہے کوروناسمیت مختلف قسم کی متعدی بیماریوں پر قابو پایا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.