اس واقعہ کے بعد ہسپتال میں افراتفری پیدا ہوگئی۔ متاثرہ خاتون کے مشتعل اہل خانہ و مقامی افراد ہسپتال میں گھس گئے اور توڑ پھوڑ شروع کردی۔
مقامی لوگوں نے اس واقعہ میں ملوث ڈاکٹر کے ساتھ مارپیٹ کی، یہاں تک کہ مارپیٹ کے دوارن ڈاکٹر کی زخمی ہوگیا۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے اس سے قبل بھی مریض کو اس کا فون نمبر لے کر ہراساں کیا تھا۔
ڈاکٹر نے 3 مارچ 2021 کو مریض کو اپنے کیبن میں بلایا۔ اس کے بعد اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش، تاہم متاثرہ خاتون نے احتجاج کیا اور شور کرتی ہوئی اس کے کیبن سے باہر نکل گئی۔
مزید پڑھیں:'بی جے پی ہمیں ہندوتوا کا سبق نہ پڑھائیں'
اس کے بعد ہسپتال کے قریب جمع مقامی افراد اور اہل خانہ مشتعل ہوگئے اور ڈاکٹر کے ساتھ مارپیٹ کی۔
پولیس نے معاملہ درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر کے خلاف شکایت سننے کے بعد اسے معطل کر دیا ہے اور مزید کارروائی کرنے کا یقین دلایا ہے۔