لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے تمام کاروبار اور صنعتوں کا پہیہ جام ہونے کی وجہ سے ہر کوئی معاشی بحران کا شکار ہے، ایسے میں محکمہ تعلیم کو شکایت موصول ہوئی کہ اسکول میں زیر تعلیم بچوں کے والدین سے اسکول انتظامیہ فیس کا تقاضہ کر رہی ہے۔
اس طرح کی شکایت کے موصول ہونے پر وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے تمام تعلیمی اداروں کو کے لیے سرکیولر جاری کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ کورونا وائرس کی وجہ جہاں بڑے بڑے تاجر اور صنعت کار پریشان ہیں وہیں مزدور طبقہ بھی اس سے بری طرح متاثر ہے ایسے ماحول میں طلباء سے فیس لینا غلط ہے لہٰذا فیس کے لیے سرپرستوں پر دباؤ نہ بنایا جائے۔
اسی طرح انہوں نے سرپرستوں سے گزارش کی کہ 'اگر ریاست میں کہیں بھی کسی بھی اسکول میں انتظامیہ کی جانب سے فیس کا مطالبہ کیا جاتا ہے اور اس سے آپ کا بچہ احساس کمتری میں مبتلا ہوتا ہے تو اس کی پوری ذمہ داری اسکول انتظامیہ پر ہوگی۔
ورشا گائیکواڑ نے کہا کہ اگر کوئی بھی اسکول آپ سے فیس کا مطالبہ کرتا ہے تو اس کی شکایت ضلع ایجوکیشن آفیسر سے بلاخوف و خطر کر سکتے ہیں، سرکاری انتظامیہ ایسی اسکولوں پر سخت سے سخت کاروائی کرے گا۔